... loading ...
اِس ہفتے یہ خبر بہت گرم رہی کہ فیس بک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے یہ سوشل نیٹ ورک استعمال کیا۔ اس کا اعلان فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکر برگ نے بہت فخریہ انداز میں کیا، اور فیس بک کے ذریعے ہی کیا اور ساتھ ہی اس تاریخی موقع کی اہمیت کے حوالے سے چند متاثر کن الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ ویسے جولائی میں فیس بک نے رپورٹ دی تھی کہ ڈیڑھ ارب افراد ایسے ہیں، جو مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور فیس بک پر لاگ اِن ہوتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ صرف 24 گھنٹے میں ہی اس سوشل میڈیا ویب سائٹ پر آنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔
یہ اعلان ہونا تھا کہ عجیب و غریب سے اعدادوشمار بھی گردش میں آ گئے، خاص طور پر یہ کہ دنیا میں ہر 7 میں سے 1 آدمی آج فیس بک پر آن لائن تھا۔ لیکن یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ آخر یہ ایک ارب افراد کر کیا رہے تھے؟ یہ جانچنا کوئی آسان کام تو نہیں تھا لیکن یاہو کے مشہورِ زمانہ سپر کمپیوٹر اسٹیو نے یہ کر دکھایا۔ جو اعدادوشمار اس زبردست مشین نے پیش کیے، وہ کچھ یوں تھے۔
اعدادوشمار کے آخر میں اسٹیو نے مارک زکر برگ کے اعلان کا وہ جملہ بھی پیش کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “مجھے فیس بک کمیونٹی کے اقدامات پر فخر ہے”۔
ویسے یہ سپر کمپیوٹر تو بہت ہی چالاک نکلا، کیا فخریہ اقدامات نکالے ہیں بھئی۔
سوشل میڈیا کے موثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے لیکن اب فلسطینی نوجوان اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنے لگے ہیں۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے دعووں پر فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور انسٹاگر...
روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پ...
فیس بک نے اپنی سروسز تک مفت رسائی کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پزیر ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فیس بک نے فیس بک اور دیگر ویب سائٹس تک مفت رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پذیر مما...
فیس بک کے ہر 8 میں سے ایک صارف کا ماننا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے سے اس کی نیند، کام، رشتے اور بچوں سے تعلق پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ فیس بک کے ایک مبینہ اندرونی سروے کے نتائج پر کیا گیا۔فیس بک کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ ...
برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام کے پسندیدہ امریکی صدر...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...
فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے ...
فیس بک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاوگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،فیس بک کی ایک سابقہ ملازم فرانسس ہاگن نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ ان معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگاہ ہے، جو اس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیاپورٹس کے مطابق ہاگن نے اپنے خیالات کا اظہار ایک ٹ...
فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے ک...
پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بْک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین...
فیس بک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکائونٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک ...