... loading ...
حوثی باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں گیارہ صحافیوں کر یرغمال بنا لیا ہے۔انسانی حقوق اور ذرائع ابلاغ کی مختلف تنظیموں نے صحافیوں کو حراست میں لئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور ان تمام یرغمال صحافیوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔
خلیج کے نشریاتی ادارہ العربیہ ٹی وی کی روداد (رپورٹ) کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم “مراسلون بلا حدود” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے رواں برس 9 جون کو صنعا کے ایک ہوٹل پر دھاوا بولا تھا اور وہاں مقیم گیارہ صحافیوں کو اغوا کرلیا تھا۔وہ جب سے ابھی تک باغیوں کے قبضے میں ہیں۔صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان گرفتاریوں کا مقصد باغیوں کے جرائم پر پردہ ڈالنا اور اُن کے خلاف اُٹھتی آوازوں کو دبانا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد سے اب تک ایک سو کے قریب روزناموں اور ہفت روزہ جریدوں کی اشاعت بند ہو چکی ہے۔
صنعا سے صرف ایک اخبار “الیمن الیوم” شائع ہورہا ہے جو حوثیوں سے تال میل رکھنے والے سابق صدر علی عبداللہ کے بیٹے کی ملکیت سمجھا جاتا ہے۔یمن کی آئینی حکومت کے حامی کسی روزنامے یاجریدے کی اشاعت یمن میں ممکن نہیں رہی۔ یمن میں باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات صرف وہی ہیں جو حوثیوں کے ترجمان سمجھے جاتے ہیں۔
ریکارڈ تاریخ میں کبھی کسی سمندری طوفان نے براہ راست یمن کا رخ نہیں کیا لیکن ایک ایسے وقت میں جب خانہ جنگی کی زد میں ہیں، ملک میں حالات بدتر ہیں، 'چپالا' نامی طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ اس طوفان کے ساتھ ہی چند علاقوں میں دو دنوں میں اتنی بارش ہوگئی ہے جتنی یہاں دہائیوں میں نہیں ہوت...
سعودی عرب اور اُن کے اتحادیوں کی مشترکہ فوج نےایک اہم ترین سعودی گاؤں پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان ریجن کی الحرث گورنری کے قریب القرن سرحدی گاؤں پر قبضے کا حوثی منصوبہ سعودی فوج کی منظم کارروائی کے نتیجے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ سعودی فوج ک...