وجود

... loading ...

وجود

جامعہ تلاشی

هفته 05 ستمبر 2015 جامعہ تلاشی

گزشتہ بدھ کو لاڑکانہ میں ایک اور صحافی قتل ہو گیا۔ ٹی وی چینل اب تک کے نمائندے نے اس کی خبر دیتے ہوئے مرحوم کو صحافیوں کے ’’ہر۔اول‘‘ دستے میں شمار کیا۔ ٹی وی چینل میں بیٹھے ہوئے افراد نے بھی تصحیح نہیں کی کیونکہ یہ لفظ بار بار سننے میں آیا۔ لاڑکانہ کا نمائندہ ہی نہیں ہم نے صحافت سے تعلق رکھنے والے اپنے دیگر ساتھیوں سے بھی ’’ہر۔ اوّل‘‘ سنا ہے۔ چلیے اول تک تو ٹھیک ہے لیکن کیا ان لوگوں نے کبھی یہ بھی غور کیا کہ یہ ’’ہر‘‘ کیا ہے؟ کیا یہ انگریزی کا HER ہے یا کچھ اور۔ ہم اپنے ساتھیوں کو تاکید کرتے رہتے ہیں کہ جو لفظ لکھ رہے ہیں یا بول رہے ہیں اس کا مطلب بھی معلوم کر لیا کریں اور لغت دیکھتے رہا کریں۔ بسا اوقات ایک لفظ اپنے مفہوم میں صحیح استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا لغوی معنی علم میں نہیں ہوتا اور یہ ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ اب اگر ہر۔اول لکھا جائے تو جو جانتا ہے وہ تو صحیح پڑھ لے گا، پول تو بولنے پر کھلتا ہے۔ یہ لفظ ہر۔اول نہیں بلکہ ’’ہراول‘‘ بروزن، بلاول، رساول ہے۔ اب تو عرصہ سے رساول ہی نہیں کھایا اور شاید بہت سوں کو معلوم بھی نہ ہو کہ کیا ہے۔ پول پر یاد آیا کہ ٹی وی چینلز پر یہ بھی مونث ہو گیا ہے یعنی پول کھل گئی۔ جب کہ یہ ضرب المثل ’’ڈھول کا پول‘‘ بتا رہی ہے کہ وہ پول جو کھلتا ہے وہ مذکر ہے اور جو انگریزی میں کھمبے کے معنی میں آتا ہے وہ بھی مذکر ہی ہے خواہ اس پر لگا ہوا بلب روشن نہ ہو۔ بلب انگریزی کا لفظ ہے لیکن اسے بھی کچھ لوگ ’’ب۔لب‘‘ بروزن ہَدف یا کرم بولتے ہیں جب کہ یہ جَبْر صَبْر کے وزن پر ہے۔ خدشہ ہے کہ کچھ لوگ جبر اور صبر کو بھی ہدف، صدف کے وزن پر نہ بولتے اور تولتے ہوں۔

غلطیاں کسی نقصان کا باعث نہ ہوں تو ان سے محظوظ ہوا جا سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک دلچسپ غلطی ہے ’’جامعہ تلاشی یا جامع تلاشی۔ چلیے، جامع تلاشی کی تو توجیہ کی جاسکتی ہے۔ پولیس والے اور راہ زن عموماً بڑی جامع تلاشی لیتے ہیں کہ کچھ بچنے نہ پائے۔ مسافر بسوں سے اتار کر بھی سب کو جمع کر کے تلاشی لی جاتی ہے اسے جامع قسم کی تلاشی سمجھا جا سکتا ہے۔ جامع کا مطلب مکمل، حاوی، شامل، محیط، وسیع وغیرہ کے علاوہ عربی میں اس کا مطلب جمع کرنے والا، تکمیل کرنے والا بھی ہے۔ شاید اسی لیے فوج میں ایک عہدہ جمع دار کا بھی ہوتا تھا۔ ہم نے یہ عہدہ خاکروبوں کو دے دیا۔ جو فضلہ جمع کرتے ہیں۔ ایسے کام ہم نے اور بھی کیے ہیں مثلا مہتر، خلیفہ، چوکیدار وغیرہ۔ مہتر فارسی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے سب سے بڑا بزرگ، سردار، آقا، مالک، امیر وغیرہ۔ ایران میں میئر کو مہتر کہتے ہیں۔ علامہ اقبال کا ایک لطفیہ مشہور ہے۔ تہران کے میئر لاہور آئے تو ان کا تعارف مہتر تہران کے طور پر کرایا گیا۔ علامہ نے اپنے دوست کا تعارف یہ کہہ کر کروایا کہ یہ مہتر لاہور ہیں۔ (غالباً شہاب الدین تھے) اب جو سمجھتے تھے کہ برعظیم میں مہتر کسے کہتے ہیں وہ زیرلب مسکرا دیے۔ ہم نے مہتر کا درجہ بھی بھنگیوں کو دے دیا۔ خلیفہ نائیوں کو کہا جانے لگا۔ چوکیدار کسی فوجی چوکی کا انچارج ہوتا تھا۔ اب آپ فوجی چوکی یا پولیس چوکی کے انچارج کو چوکیدار کہہ کر تو دیکھیں یا لانس نائیک، نائیک کو جمع دار کہیں اور نتیجہ کا انتظار کریں۔

ہمارے اپنے ساتھی جامعہ تلاشی لکھتے ہیں۔ اردو کی خبر ایجنسیاں بھی جامعہ تلاشی پر اصرار کرتی ہیں۔ ہم پوچھ بیٹھتے ہیں کہ جامہ کا نام تو بتائیں۔ یہ جامعہ کراچی ہے یا جامعہ اردو۔ یہ جامعہ تلاشی ہے اور ’’جامہ‘‘ ایسا نامانوس لفظ نہیں۔ لوگ جامے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ پاجامہ بالکل ہی متروک نہیں ہوا۔ اب بھی نظر آجاتا ہے۔ بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے طنزاً کہا تھا کہ مسلمانوں کی ثقافت کیا ہے لوٹا اور پاجامہ۔ ہم نے اس کو دل پر لے لیا۔ چنانچہ اب لوٹا بھی متروک ہوا اور پاجامہ بھی۔ لوٹے یا تو سیاست میں رہ گئے یا کچھ مسجدوں میں اب بھی مٹی کے لوٹے نظر آجاتے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک خبر میں عملی جامع بھی پڑھا۔ فلاں تجویز کو عملی جامع نہیں پہنایا گیا۔

بیڑا (ب پر زبر) جہازوں کا ہوتا ہے۔ انگریزی میں فلیٹ کہلاتا ہے۔ بیڑا غرق بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن بعض لوگ پورا بیٹرا اٹھا لیتے ہیں جو ناممکن ہے۔ جو اٹھایا جاتا ہے وہ بِیڑا (ب کے نیچے زیر جسے کسرہ بھی کہتے ہیں) ہے بیڑا پان کا ہوتا ہے جسے گلوری بھی کہتے ہیں۔ وضع دار قسم کے پنواڑی اب بھی گلوری یا بیڑا بنا کر گاہک کو دیتے ہیں۔ لاہور کی فوڈ اسٹریٹ میں تو ایک صاحب بڑا اہتمام کرتے ہیں اور بیڑا بنا کر منہ میں دیتے ہیں تا کہ گاہک کے ہاتھ خراب نہ ہوں۔ دراصل ہوتا یوں تھا کہ راجے، مہاراجے یا حکمران جب کسی اہم مہم پر کسی کو بھیجنا چاہتے تھے تو اپنے افسران کو جمع کر کے ان کے سامنے ایک تھال میں بیڑے رکھ دیا کرتے تھے۔ ان میں سے جو بھی آگے بڑھ کر بیڑا اٹھا لیتا تھا وہ مہم سر کرنے کا ذمہ دار ہوتا تھا۔ اس سے بیڑا اٹھانے کا محاورہ ایجاد ہو گیا۔

بعض مرکب الفاظ میں زبردستی ’’واؤ‘‘ شامل کر دیا جاتا ہے۔ السلام علیکم کے بارے میں تو ہم لکھ ہی چکے ہیں۔ ایک اور لفظ ہے ’’چاق ‘ چوبند‘‘۔ اس کو بھی ہمارے بھائی چاق و چوبند لکھتے ہیں اور بعض لوگ تو اس کو چاک بھی کر دیتے ہیں یعنی چاک و چوبند۔ اب یہ چاک گریباں کا چاک ہے یا وہ چاک (Chalk) جس سے تختۂ سیاہ پر لکھا جاتا ہے۔ گریباں چاک پر بڑا اچھا سا شعر یاد آگیا جو ہم پڑھوائے بغیر نہیں رہیں گے!

ہم کو جنوں کیا سکھلاتے ہو، ہم ہیں پریشاں تم سے زیادہ
چاک کیے ہیں ہم نے عزیزو، چار گریباں تم سے زیادہ

شعر اچھا ہے لیکن یہ پتا نہیں چل رہا کہ دوسرے نے کتنے گریباں چاک کیے جس سے چار گریباں زیادہ پھاڑے گئے۔ گریباں سینے والی کی تو انگلیاں شل ہو جاتی ہوں گی۔ بہرحال چاق چوبند کے بیچ میں واؤ نہیں ہے۔ ایسے اور بھی کچھ الفاظ ہیں جو فی الوقت ذہن میں نہیں ہیں۔

پچھلے دنوں ایک خاتون اینکر اچھی اردو بولنے کے شوق میں کہہ رہی تھیں ’’یک نہ شَد، دو شَد‘‘ شین پر زبر لگا کر (بالفتح) کسی نے ان کو ٹوکا بھی نہیں کیونکہ جب پروگرام دوبارہ پیش ہوا تب بھی شد پر سے پیش غائب ہی تھا۔


متعلقہ خبریں


جامعہ کراچی، مستحق طلبا کے لیے اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں میں خرچ وجود - هفته 26 مارچ 2022

جامعہ کراچی کے شعبہ مالیات کی غفلت منظر عام پر آگئی، مستحق طلبا کے لیے احساس اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں کی ادائیگی میں خرچ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں شعبہ مالیات کی لاپرواہی سامنے آگئی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ذرائع کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام اسکالر شپ کی ...

جامعہ کراچی، مستحق طلبا کے لیے اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں میں خرچ

وزیر جامعات اور سیکرٹری جامعات سے جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ملاقات،احتجاج ختم کرنے کا اعلان وجود - جمعرات 10 فروری 2022

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے اور جمعرات سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر جامعات اسماعیل راہو اور سیکریٹری جامعات سے جامعہ کراچی کے اساتذہ نے وزیر جامعات کے دفتر میں ملاقات کی جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی مقدس، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحسن علی، ڈاکٹرحارث اور ڈا...

وزیر جامعات اور سیکرٹری جامعات سے جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ملاقات،احتجاج ختم کرنے کا اعلان

جامعہ کراچی میں اساتذہ اور سندھ حکومت کا تنازع مزید طول پکڑ گیا وجود - پیر 07 فروری 2022

سندھ کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ جامعہ کراچی میں اساتذہ اور سندھ حکومت کا تنازع مزید طول پکڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کا پیر کو ساتواں روز ہے، سندھ حکومت اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ڈیڈ لاک کی وجہ انجمن اساتذہ کی...

جامعہ کراچی میں اساتذہ اور سندھ حکومت کا تنازع مزید طول پکڑ گیا

جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ، سرکاری تعلیمی بورڈز کی قلعی کھل گئی وجود - منگل 11 جنوری 2022

جامعہ کراچی کے سال 22- 2021 کے بیچلرز کے داخلہ ٹیسٹ میں سندھ کے سرکاری بورڈز کے معیار تعلیم کی قلعی کھول دی، صرف کیمبرج اور آغا خان بورڈ ہی متاثر کن کارکردگی دکھاسکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں داخلہ کے خواہشمند انٹر میں 90 فیصد یا اس سے زائد نمبر لانے والے امیدوار بھی ...

جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ، سرکاری تعلیمی بورڈز کی قلعی کھل گئی

طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے نکلا وجود - جمعرات 06 جنوری 2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شکایت پر حراست میں لئے گئے ملزمان سے ملنے والے شواہد کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ طالبات کے فارم سے تصاویر اور موبائل نمبر چرا کر طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے ہی ہے ،ایف آئی اے نے شکایت ک...

طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے نکلا

فصل کی برداشت اور تابع دار اطہر علی ہاشمی - بدھ 22 جون 2016

پنجاب میں زراعت کے تعلق سے ایک اصطلاح نظر سے گزری جو ہمارے لیے نئی ہے اور ممکن ہے بہت سے لوگوں کے لیے بھی نئی ہو۔ یہ ہے ’’برداشت‘‘ کا استعمال۔ ویسے تو عوام ہی بہت کچھ برداشت کررہے ہیں اور صورتِ حال پر برداشتہ خاطر (بیزار، اداس، آزردہ) بھی ہیں۔ لیکن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے، فیصل ...

فصل کی برداشت اور تابع دار

خودرا فضیحت اطہر علی ہاشمی - اتوار 12 جون 2016

فارسی کی ایک مثل ہے ’’خودرا فضیحت دیگراں را نصیحت‘‘۔ یعنی خود تو غلط کام کرنا، دوسروں کو نصیحت کرنا۔ فضیحت کا مطلب رسوائی، ذلت، بدنامی بھی ہے۔ یہ محاورہ یوں یاد آیا کہ کچھ قارئین غلطیوں کی نشاندہی کرکے یہی مثل سنا دیتے ہیں۔ اب ہم کیا کریں کہ اپنے جن صحافی ساتھیوں کی زبان درست کرن...

خودرا فضیحت

’’غیر معمولی ترقیاں و مراعاتیں‘‘ اطہر علی ہاشمی - بدھ 20 اپریل 2016

ایک ہفت روزہ کے سرورق پر سرخی ہے ’’پیپلزپارٹی تتّر بتّر ہوسکتی ہے‘‘۔ یعنی دونوں جگہ ’ت‘ پر تشدید ہے۔ پڑھ کر خوشگوار حیرت ہوئی، کیونکہ عموماً لوگ بغیر تشدید کے تتربتر کردیتے ہیں جب کہ تشدید کے ساتھ ہی صحیح ہے۔ فرہنگ آصفیہ، فیروزاللغات وغیرہ میں بھی اسی طرح ہے، اور اردو کی کلاسیکی ...

’’غیر معمولی ترقیاں و مراعاتیں‘‘

دار۔و۔گیر پر پکڑ اطہر علی ہاشمی - بدھ 03 فروری 2016

گزشتہ تحریر میں ہم نے ’دارو‘ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یاد رہے دارو گیر میں بھی دارو موجود ہے لیکن یہ ایک الگ لفظ ہے۔ دارو گیر کا دارو سے کیا تعلق ہے، یہ ماہرین ہی بتاسکتے ہیں‘‘۔ یہ معاملہ ازراہِ تفنن ہم نے ماہرین پر چھوڑ دیا تھا۔ چنانچہ سب سے پہلے تو جسارت کے پروف ریڈر گزجن...

دار۔و۔گیر پر پکڑ

’’مولک‘‘ اور ’’ایلم‘‘ اطہر علی ہاشمی - جمعه 29 جنوری 2016

علامہ طاہر اشرفی علماء کے سرخیل ہیں۔ انہوں نے غالباً عربی بھی پڑھی ہوگی، ورنہ اردو تو ضرور پڑھی ہوگی۔ اب اگر اتنے کلّے‘ ٹھلے کے اور جسیم عالم بھی ملک کو ’’مولک‘‘ کہیں تو تھوڑی سی حیرت تو ہوگی۔ اگر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اﷲ علم کو ’’ایلم‘‘کہیں تو یہ اُن کو زیب دیتا ہے بلکہ ا...

’’مولک‘‘ اور ’’ایلم‘‘

یہ وطیرہ کیا ہے؟ اطہر علی ہاشمی - پیر 16 نومبر 2015

جناب پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات ہیں اور اس لحاظ سے تمام صحافیوں کے سرخیل ہیں۔ ان کا فرمانا ہمارے لیے سند ہے۔ لاہور کا معرکہ جیتنے پر وہ فرما رہے تھے کہ فلاں کی تو ضمانت تک ضَبَطْ (بروزن قلق‘ شفق‘ نفخ وغیرہ یعنی ضَ۔بَط) ہوگئی۔ اب جو مثالیں ہم نے دی ہیں نجانے ان کا تلفظ وہ کیا ک...

یہ وطیرہ کیا ہے؟

پرشکوہ بروزن جوابِ شکوہ اطہر علی ہاشمی - هفته 07 نومبر 2015

ہمارے وفاقی وزیر چودھری نثار تو ذمہ داری کو ذمہ واری کہتے رہیں گے، انہیں ان کی ذمہ واری پر چھوڑتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہبازشریف شمسی توانائی کی کارکردگی پر وضاحت پیش کرتے ہوئے ’’اوسط‘‘ کو بروزن دوست‘ گوشت وغیرہ کہتے رہے اور بار بار کہتے رہے۔ لیکن یہ تو حکمران طبقہ ہے۔ اسے ز...

پرشکوہ بروزن جوابِ شکوہ

مضامین
کشمیریوں کی شخصی آزادی بھی چھن گئی وجود منگل 03 دسمبر 2024
کشمیریوں کی شخصی آزادی بھی چھن گئی

دنیا ہماری انگلیوں پر وجود منگل 03 دسمبر 2024
دنیا ہماری انگلیوں پر

مودانی :ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے وجود پیر 02 دسمبر 2024
مودانی :ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پائی جانے والی انتہا پسندی وجود پیر 02 دسمبر 2024
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پائی جانے والی انتہا پسندی

انا کی موت،زندگی کی حقیقت وجود پیر 02 دسمبر 2024
انا کی موت،زندگی کی حقیقت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر