وجود

... loading ...

وجود

مشرق وسطیٰ غیر یقینی صورتحال کی لپیٹ میں!

جمعه 28 مارچ 2025 مشرق وسطیٰ غیر یقینی صورتحال کی لپیٹ میں!

جاوید محمود

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے اپنے منصوبے کو دُہرایا ہے۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ اس جنگ کے نتیجے میں اسرائیل غزہ کی پٹی کو امریکہ کے حوالے کر دے گا۔ فلسطینی اور چک شومر جیسے لوگ پہلے ہی کہیں زیادہ محفوظ اور خوبصورت کمیونٹیز میں آباد ہوچکے ہوں۔ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ انہیں در حقیقت خوش محفوظ اور آزاد رہنے کا موقع ملے گا ۔امریکہ پوری دنیا کی عظیم ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ احتیاط سے اس کی تعمیر شروع کر دے گا جو زمین پر اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور شاندار پیشرفت میں سے ایک ہوگی۔ اس کے لیے امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ خطے میں استحکام راج کرے گا۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے چک شومر امریکی سینٹ میں اقلیتوں کے رہنما ہیں۔ انہوں نے تقریر کے دوران ٹرمپ کو لا پروا اور قانون کا احترام نہ کرنے والا قرار دیا تھا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اسے اپنی ملکیت میں لینے اور اس سارے عمل کے دوران وہاں کے لوگوں کی دوبارہ آبادی کے منصوبے پر عمل درآمد تو نہیں ہونے والا کیونکہ اس کام کے لیے انہیں عرب ممالک کی حمایت کی ضرورت ہوگی جو پہلے ہی ان کی مخالفت کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان ممالک میں مصر، اردن اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ مصر اور اردن ان افراد کی دوبارہ آباد کاری کے لیے جگہ مہیا کریں جبکہ انہیں سعودی عرب سے امید ہوگی کہ وہ اس سارے عمل کا خرچ اٹھائے ۔شاید غزہ کے بہت سے سارے فلسطینیوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع کافی پرکشش لگے اور وہ اس سے فائدہ بھی اٹھانا چاہیں لیکن اگر 10 لاکھ فلسطینی بھی غزہ چھوڑ کر چلے جائیں تب بھی 12 لاکھ کے قریب لوگ پیچھے رہ جائیں گے۔ امریکہ کو ان افراد کو وہاں سے جبری طور پر بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا۔ 2003 میں امریکہ کے عراق پر حملے کے خوفناک نتائج کے بعد یہ کام کافی غیر معقول ہوگا ۔یہ منصوبہ اس تنازع کے دو ریاستی حل کے کسی بھی امکان میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔یہ ایک ایسی امید ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ایک صدی سے زیادہ لمبے عرصے سے جاری اس تنازع کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ کسی ایسی بات کی کیا فکر کرنا جو ہونے ہی نہیں والی یا کم از کم ویسے نہیں ہونے والی جیسے ڈونلڈ ٹرمپ بتا رہے ہیں اور جسے سن کر اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو خوش ہو رہے تھے۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کسی ریالٹی شو کے میزبان نہیں جو سیاسی بیان دے کر شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کریں ۔وہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر ہیں اور اس لحاظ سے وہ دنیا کے سب سے طاقتور شخص ہوئے ۔مختصر مدت میں ان کے بیانات پہلے سے ہی جنگ بندی کے نازک معاہدے پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جنگ بندی کے لیے آخری کیل ثابت ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے میں پہلے ہی ایک بڑی کمی یہ ہے کہ اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غزہ کا انتظام کیسے چلے گا؟
اب صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا منصوبہ پیش کیا گیا اس منصوبے پر اگر عمل درآمد نہیں ہوتا تب بھی یہ اسرائیلی اور فلسطینیوں کے ذہنوں میں سوالات کو ضرور جنم دے گا۔ اس سے ان قوم پرست یہودی انتہا پسندوں کے منصوبوں اور خوابوں کو تقویت ملے گی جن کا ماننا ہے کہ بحیرہ روم سے دریائے اردن تک کی زمین خدا کی طرف سے یہودیوں کو دی گئی، ان کے رہنما نتن یاہو کی حکومت میں شامل ہیں جو ان کی حکومت برقرار رکھنے میں ان کی مدد کرتے ہیں ۔وہ اس اعلان سے بہت خوش ہیں ۔ان کی خواہش ہے کہ غزہ کی جنگ جاری رہے تاکہ فلسطینیوں کو وہاں سے نکال کر ان کی جگہ یہودیوں کو آباد کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ہماری سرزمین پر بدترین قتل عام کیا، وہ ہمیشہ کے لیے اپنی زمین کھو دیں گے ۔اب ہم بالاخر خدا کی مدد سے فلسطینی ریاست کے خطرناک خیال کو ہمیشہ کے لیے دفنانے جا رہے ہیں ۔ اسرائیل کے ا پوزیشن رہنماؤں نے شاید آگے پیش آنے والے مشکلات کے ڈر سے زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا تا ہم انہوں نے بھی دھیمے الفاظ میں اس منصوبے کا خیر مقدم کیا ۔
حماس اور دیگر فلسطینی مسلح گروپوں کو شاید محسوس ہو کہ انہیں ٹرمپ کے بیان کے جواب میں اسرائیل کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے ساتھ تنازع نکبہ کی یاد سے جڑا ہے ۔نکبہ کا مطلب تباہی کے ہیں۔ فلسطینی 1948 میں اسرائیل کی آزادی کے بعد جبری طور پر اپنی زمینوں سے بے دخل کیے جانے کے واقعے کو نکبہ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ 7لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو یا تو اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا یا انہیں اسرائیلی مسلح فورسز نے زبردستی ان کے علاقے سے بے دخل کر دیا تھا۔ ان میں سے محض چند کو ہی واپس جانے کی اجازت دی گئی تھی اور اسرائیل نے ایسے قوانین نافذ کیے ہیں جنہیں استعمال کر کے وہ آج بھی فلسطینیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیتا ہے۔ بہت سے فلسطینیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کو تباہ کر کے فلسطینی آبادی کو وہاں سے نکالنا چاہتا ہے۔ اگر صدر ٹرمپ کی تجویز پر عمل درآمد ہوتا ہے تو غزہ سے تقریبا 22لاکھ سے زیادہ لوگوں کو عرب ممالک میں بھیجا جائے گا ۔ان کے بیانات امریکہ کی خارجہ پالیسی سے زیادہ رئیل اسٹیٹ کے مذاکرات کے دوران کھیلے جانے والے داؤں کی طرح ہیں ۔شاید ڈونلڈ ٹرمپ اس بارے میں کنفیوژن اس لیے پھیلا رہے ہیں تاکہ وہ کسی اور منصوبے پر کام کر سکیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں نوبل امن انعام جیتنے کی شدید خواہش ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اس امن قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے نوبل نام جتنے کی نظیرملتی ہے ۔چاہے ان کے منصوبے کامیاب ہوں یا نہیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا ان کے بیانات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں ایران کے ساتھ ایک مستند جوہری امن معاہدے کی خواہش ظاہر کی ۔ایران اس بات پر اصرار کرتا آیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانا نہیں چاہتا تاہم اب تہران میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ انہیں اپنی حفاظت کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت پڑے کئی برس سے نتن یاہو کی خواہش ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مدد سے ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورصدارت کے دوران نتن یاہو امریکہ کو تہران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقصد اسرائیلی انتہا پسندوں کو راغب کرنے کے لیے کچھ دینا تھا تاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کی جا سکے تو وہ اس میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کے اس اقدام کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں مزید غیر یقینی اور غیر استحکام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے وجود پیر 31 مارچ 2025
کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے

حق کے سر پر لٹکتا ٹرمپ وجود پیر 31 مارچ 2025
حق کے سر پر لٹکتا ٹرمپ

ترکیہ میں ہنگامہ ہے برپا؛ صدر رجب طیب اردوان کے حریف کی گرفتاری وجود پیر 31 مارچ 2025
ترکیہ میں ہنگامہ ہے برپا؛ صدر رجب طیب اردوان کے حریف کی گرفتاری

ہزاروں کشمیری بچے اغوا وجود اتوار 30 مارچ 2025
ہزاروں کشمیری بچے اغوا

خواتین پر جنسی مظالم میں اضافی اور عدلیہ کا کردار؟ وجود اتوار 30 مارچ 2025
خواتین پر جنسی مظالم میں اضافی اور عدلیہ کا کردار؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر