وجود

... loading ...

وجود

حقوق العباد اور حقیقی توبہ

جمعرات 13 مارچ 2025 حقوق العباد اور حقیقی توبہ

سمیع اللہ ملک
اسلامی تعلیمات کے مطابق توبہ کامطلب گناہوں سے رجوع کرنا،اللہ کی طرف لوٹنا،اوراپنی کوتاہیوں پرندامت محسوس کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں نہ دہرانے کاعہدکرنا ہے۔ لفظ”توبہ”عربی زبان میں”لوٹنے”اور”واپس آنے”کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ شرعی اصطلاح میں توبہ کامطلب ہے کہ بندہ اپنی غلطیوں،گناہوں اورکوتاہیوں سے صدق دل سے پشیمان ہوکراللہ کی طرف رجوع کرے اورآئندہ ان سے بچنے کاعزم کرے۔یہ ایک روحانی پاکیزگی اوراپنے رب سے تعلق کی تجدیدکاعمل ہے اوراستغفار سے مراد اللہ سے معافی مانگناہے،جونہ صرف گناہوں کی بخشش کاذریعہ ہے بلکہ قلب کوصاف کرنے اوررزق وبرکت میں اضافے کابھی سبب بنتاہے۔استغفارکامطلب ہے”مغفرت طلب کرنا”یعنی اللہ تعالی سے گناہوں کی معافی مانگنا۔استغفارمیں بندہ اپنے گناہوں کااعتراف کرتاہے اوراللہ سے بخشش اوررحمت کی دعاکرتاہے۔توبہ اوراستغفاراسلام میں نہایت اہم عبادات ہیں جوبندے کواللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت کے قریب کرتی ہیں۔قرآن وحدیث میں توبہ کی بہت زیادہ تاکیدکی گئی ہے اوراس کے ذریعے انسان اپنی گذشتہ کوتاہیوں کودرست کرسکتاہے اوراللہ کے قریب ہوسکتاہے۔
اسلام میں توبہ واستغفارایک عظیم رحمت ہے جوبندے کواس کے گناہوں سے پاک کرتی ہے اوراللہ کی قربت عطاکرتی ہے۔قرآن وحدیث میں اس کی باربارتاکیدکی گئی ہے اورہر مسلمان کوچاہیے کہ وہ کثرت سے توبہ اوراستغفارکرے تاکہ دنیااورآخرت میں کامیابی حاصل کرسکے۔قرآن مجیدمیں اللہ تعالی نے متعددمقامات پرتوبہ اوراستغفارکی ترغیب دی ہے اورتوبہ قبول کرنے کاوعدہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایاہے:ِبے شک اللہ توبہ کرنے والوں اورپاکیزگی اختیارکرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔(البقرہ:222)
گناہوں کی معافی کاوعدہ فرماتے ہوئے اللہ کریم اپنے بندوں سے خودفرماتے ہیں:اورجوشخص کوئی براعمل کرے یااپنی جان پرظلم کرے پھراللہ سے بخشش طلب کرے تووہ اللہ کو بخشنے والا، مہربان پائے گا۔(النسا:110)
توبہ کی قبولیت کیلئے اللہ تعالی فرماتے ہیں:وراے نبی!کہہ دوکہ اے میرے بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پرزیادتی کرلی ہے،اللہ کی رحمت سے ناامیدنہ ہو۔یقینا اللہ تمام گناہوں کومعاف کردیتاہے،بے شک وہی بڑابخشنے والا،نہایت رحم کرنے والاہے(الزمر:53)استغفارکے فوائدمیں رب کریم کاسب سے بڑاانعام تویہ ہے جس کا ذکررب کریم نے حضرت نوح علیہ السلام کی اپنی قوم کو اس نصیحت کا ذکر فرمایا جس میں اجتماعی استغفارکی برکت کے متعلق حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کونصیحت کرتے ہوئے فرمایا: تم اپنے رب سے معافی مانگو،یقیناوہ بڑابخشنے والاہے۔وہ تم پرآسمان سے خوب بارش برسائے گا،تمہارے مال اوراولادمیں اضافہ کرے گا،تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائے گا۔(نوح:10-12)
احادیثِ نبوی کی روشنی میں توبہ کی فضیلت یوں بیان فرمائی گئی ہے کہ نبی کریم ۖنے فرمایا اللہ تعالی توبہ کرنے والے کی توبہ پراس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتاہے جوریگستان میں اپنااونٹ اورسامان کھودے پھراسے واپس پالے۔(بخاری)جوشخص روزانہ سوباراستغفارکرتاہے،اللہ اس کی پریشانیاں دورکرتاہے۔ایک اورحدیث میں توبہ کی فصیلت میں یہ فرمایاگیا کہ ہے،اس کے رزق کوآسان بناتاہے،اوراسے ایسے راستے سے رزق دیتاہے جس کااسے گمان بھی نہیں ہوتا۔(سنن ابی داؤد)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا :جوشخص سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کرلے،اللہ اس کی توبہ قبول فرمالیتاہے۔میرے آقارسول اکرمۖکاارشادگرامی ہے:جوشخص استغفارکولازم پکڑلے،اللہ اسے ہرمشکل سے نکلنے کاراستہ دے گا،ہرغم سے نجات دے گااورایسی جگہ سے رزق عطا کرے گاجہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔(سنن ابی ماجہ)ماہِ رمضان الکریم کی برکات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں توبہ واستغفار کے آداب کابھی پتہ ہو۔توبہ واستغفار کے چھ ایسے آداب ہیں جن کااہتمام انتہائی ضروری ہے:
٭سب سے پہلے بندہ اپنے گناہ کااحساس کرے اوراس پرندامت محسوس کرتے ہوئے اعتراف کرے۔
٭اخلاص نیت کے ساتھ توبہ صرف اللہ کی رضا کیلئے ہواورفوری طورپرگناہوں سے توبہ کرتے ہوئے دوبارہ نہ کرنے کاعزم ہو۔
٭سچے دل سے گناہ ترک کرنے اوردوبارہ نہ کرنے کاعزم اورمستقبل میں اس گناہ کونہ دہرانے کاپختہ ارادہ کیاجائے۔
٭عاجزی وانکساری کے ساتھ دل سے دعاکرنااوراللہ سے معافی مانگی جائے ۔
٭توبہ کے بعدنیک اعمال کی طرف متوجہ ہوناتاکہ گناہوں کااثرزائل ہوسکے۔
٭حقوق العبادکی ادائیگی کاخصوصی حکم ہے اوراسی سلسلے میں اگرگناہ کاتعلق کسی انسان کے حق سے ہوتواس کاحق واپس کرنااوراس سے معافی طلب کی جائے۔اگر گناہ کسی انسان کے حقوق سے متعلق ہو(جیسے چوری یا غیبت)، تو اس کا حق واپس کرنا یا معافی مانگنا ضروری ہے۔
ماہِ رمضان الکریم میں ان مشہوردعاں اور اذکاربرائے استغفارکااہتمام کیاجائے جوقرآن وحدیث سے منقول ہوں۔
عام استغفار کیلئے ستغفِر اللہ وتوب ِلیہِ:میں اللہ سے بخشش مانگتاہوں اوراسی کی طرف توبہ کرتاہوں۔اورسیدالاستغفارکیلئے آقا رسول اللہۖکی ایک بہت ہی خوبصورت اورمشہور دعا ہے:اے اللہ! تومیرارب ہے،تیرے سواکوئی معبودنہیں،تونے مجھے پیداکیااورمیں تیرابندہ ہوں،میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اوروعدے پرقائم ہوں،میں اپنے کیے کے شرسے تیری پناہ مانگتاہوں،میں تیرے عطا کردہ نعمتوں کااعتراف کرتاہوں اوراپنے گناہ کابھی اعتراف کرتاہوں،پس مجھے بخش دے،بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کونہیں بخش سکتا۔(بخاری)
یادرکھیں کہ توبہ واستغفارانسان کی کامیابی کاسب سے بڑاذریعہ ہے۔یہ عمل نہ صرف گناہوں کومٹاتاہے بلکہ انسان کواللہ کے قریب کرتاہے۔قرآن وحدیث میں ان کی فضیلت کو بارباربیان کیاگیاہے۔ہرمسلمان کوچاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیادپرتوبہ واستغفارکو اپنی عادت بنائے،کیونکہ یہی وہ کلیدہے جودنیاوآخرت کی تمام مشکلات کوآسان کردیتی ہے۔اللہ تعالی ہم سب کوتوبہ النصوح کرنے اوراس پرقائم رہنے کی توفیق عطافرمائے آمین


متعلقہ خبریں


مضامین
فلسطین کی آزادی ، ممکن کب؟ وجود جمعرات 13 مارچ 2025
فلسطین کی آزادی ، ممکن کب؟

مغل شہنشاہوں سے ہندوؤں کی نفرت وجود جمعرات 13 مارچ 2025
مغل شہنشاہوں سے ہندوؤں کی نفرت

حقوق العباد اور حقیقی توبہ وجود جمعرات 13 مارچ 2025
حقوق العباد اور حقیقی توبہ

شام:تشدد کی نئی لہر کے پیچھے کس کا ہاتھ وجود جمعرات 13 مارچ 2025
شام:تشدد کی نئی لہر کے پیچھے کس کا ہاتھ

جب اورنگزیب نے مندروں کو جائیدادیں عطاکیں! وجود بدھ 12 مارچ 2025
جب اورنگزیب نے مندروں کو جائیدادیں عطاکیں!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر