... loading ...
عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری
قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے ۔انہوں ں ے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال میں ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر بھی پیش کرے گی، ہم نے ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جو آئی ایم ایف وفد کو دیں گے ، یہ ڈوزیئر حقائق پر مبنی ہے ، اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں ہے ۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے عمران خان سے بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے ، کورٹ پیکنگ پر وکلا تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں۔بانی نے کہا ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے ، بانی نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے بانی کا موقف پی ٹی آئی کو عوام نے 8 فروری 2024 کو بھرپور سپورٹ کیا مگر قاضی فائز عیسی نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ فراہم کیا بانی نے ہدایات دی ہیں ججز کی اپوئنٹ منٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔
دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنالیا، ٹرین میں 500مسافر سوار ہیں، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے لائن کو پہلے دھماکا خیز مواد سے تباہ کرکے ٹرین کو ر...
القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں خطرات میںشامل ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کے لیے چھتری تنظیم بن رہی ہے ،افغان عبوری حکومت خطے کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، پ...
ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان کیلئے لائے تھے ، وہ نہیں پہنچائی گئیں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا،علیمہ خانم کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہی...
خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی بہتر ہوگی، کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ۔وفاقی کابینہ ک...
جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار کرنا لازمی نہیں ، ٓئینی بینچ میں ریمارکس سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کہ ایف بی علی کیس کلاز...
وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس پر بھی بات چیت جاری ہے بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع...
صدر مملکت کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، پوری تقریر کے دوران نعرے بازی،اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث صدر مملکت نے ہیڈ فون لگالیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ہیڈ فون لگا نے پر مجبور وفاقی اکائیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت کا دریائے سندھ کے ن...
آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ د...
جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی کو طلب کیا ہے میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے...
وزیر اعظم کی دعوت پر بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ افطار ڈنر میں شریک ،بلاول اور شہباز کی ون آن ون ملاقات پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات وعدوں کے مطابق دور کیے جائیں گے ، شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے گفتگو وزیراعظم ہاؤس میں بڑے اتحادیوں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں شہباز شریف نے...
پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے عوام کو ریلیف دیا گیا اور کسی قسم کی کوئی شکایات سامنے نہیں آئیں حکومتی پیسہ غریب عوام کا ہے ، وہ خرد برد ہوجائے تو اس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا...
میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جا...