... loading ...
٭ادارے مینڈیٹ چور حکمرانوں کے بجائے قوم کی آواز بنیں ،حکومت نے دانشمندی کامظاہرہ نہیں کیا، ملک قیدی نمبر 804کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا،فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے
٭عمران خان ایک دفعہ پھر دوبارہ کال دیں گے،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے ، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جلسے سے خطاب
تحریک انصاف نے انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8؍ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس حوالے سے صوابی میں ہونے والے جلسے میںپی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے حکومت کو آڑے ہاتھوںلیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے ،ادارے مینڈیٹ چور حکمرانوں کی بجائے قوم کی آواز بنیں ،پی ٹی آئی ،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے ، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے ، ہم تو بات چیت کیلئے تیار یہ بھاگ رہے ہیں، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے ۔صوابی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے ،ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، اگر بدلہ لینے کا سوچ لیا پھر تم برداشت نہیں کرسکو گے ،قرآن مجید میں اللہ نے خون کا بدلہ خون کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے ،دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں اور جو فاصلے بڑھ رہے ہیں یہ قوم کیلئے نقصان دہ ہے ، میرا اداروں سے مطالبہ ہے کہ مینڈیٹ چور حکمرانوں کے بجائے قوم کی آواز بنیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملکی سیاسی مسائل کا حل سیاسی سطح پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے نیک نیتی سے سوچنا ہوگا، حکومت نے دانشمندی کامظاہرہ نہیں کیا، ملک قیدی نمبر 804کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا ۔ صوابی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں اس کیلئے پی ٹی آئی نے مختلف مراحل پرکمیٹیاں بھی بنائیں مگر حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کیا اس کیلئے نیک نیتی سے سوچنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوبارہ کال دیں گے جس پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ورکرز کو نکلنا ہوگا ،پاکستان قیدی نمبر 804عمران خان کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا ہے ، وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر صوابی کے جلسے نے انتخابات کے ایک سال کے بعد جو تاریخ رقم کی یہ چوری شدہ مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے ،گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے نشان چھینا گیا اس کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے دیگر نشانات ڈھونڈ کر پورے ملک میں بھاری مینڈیٹ سے نوازا لیکن رات کی تاریکی میں عوام کی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں عمران خان کا پیغام لے آکر آیا ہوں پی ٹی آئی 8 فروری 2024ء کو جیتی تھی آج بھی اور کل بھی جیتے گی ، پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے جس میں نفاق ، بدتمیزی نہیں ، مستقبل اور حال ہمارا مقدر ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کے کال پر صوابی کے جلسے میں شرکت پر تمام صوبوں ، کارکنوں اور عوام کا مشکور اور احسان مند ہوں ، عمران خان ایک دفعہ پھر دوبارہ کال دیں گے آپ نے تیار رہنا ہے حکمران تم تو ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ کو نہ توڑ سکے تو عمران خان کے کارکنان کو کیسے توڑ سکو گے ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور اس کا مینڈیٹ چوری ہوا تھا ، اس جلسے پر سب کو خوش آمدید اور شکریہ ادا کرتے ہیں ،مینڈیٹ چوری کے خلاف جنگ میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ صوابی کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ، اور بہت جلد عمران خان اس ملک کی قیادت کرینگے۔ رانا عباس نے کہا کہ اس وقت ہم مظلوم ہیں اقتدار کے بھوکوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ، اداروں اور اعصاب کی جنگ میں ملک کو نقصان پہنچے گا لیکن ہم ملک بچائیں گے ،جلسے سے شیخ وقاص ، شہرام خان ترکئی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
سندھ کے سراپا احتجاج بننے اور پیپلزپارٹی کے دُہرے رویے پر سندھ بھر میں تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبورہوئیں، دریائے سندھ سے کینالز نکالنے پر ایک وسیع تر سیاسی اتحاد نے جنم لے لیا سندھ بھر میںجاری احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قرارداد ...
یہ پروپیگنڈا ہو رہا ہے پاکستان طورخم سرحد کھلنے نہیں دے رہا، افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر چوکی بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، ہم افغان حکام کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کوئی بھی تعمیرات کریں جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ملک را...
7 ایل ڈی آئی کمپنیز ڈیفالٹر ہیں ، گزشہ کئی ماہ سے بغیر لائسنس بغیر فیس کام جاری ہے قائمہ کمیٹی ا جلاس 18 مارچ کو طلب ،سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے طلب قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں قومی خزانے کو 59 ارب روپے کے نقصان کا معاملہ پھر اٹھ گ...
کسی بھی گروہ کو ملک کے امن، خوشحالی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں عوام دہشت گردی کیخلاف متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد وفا...
ہم ہر وقت قیدی نمبر 804 کی بات کریں گے ،ہررکن کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا، حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہتی نہیں دیکھیں،خطاب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذم...
ویرانے میں مسافر بے یار و مددگار بیٹھے تھے ، ٹرین میں فوجی جوان بھی موجود تھے بے رحم درندوں سے جان نہ چھڑوائی تو پاکستان کسی اور حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گردی کے ناسور پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوسکتا...
جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے ، آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن سے...
بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، لاپروائی کاخمیازہ جوان بھگت رہے ہیں،بلوچستان میںلگی آگ لگی سے نظریں چرائی جارہی ہیں، ایوان کی کارروائی معطل کرکے بلوچستان پر بات کرنے دینا چاہیے تھی صدر پاکستان اتحاد کی علامت ہے، ان کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہ...
یہ لوگ پاکستان کے مختلف شہروں سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فو...
بلوچستان میں فوری ایمرجنسی کا نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے ، عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جعفر ایکسپریس پ...
دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنالیا، ٹرین میں 500مسافر سوار ہیں، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے لائن کو پہلے دھماکا خیز مواد سے تباہ کرکے ٹرین کو ر...
القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں خطرات میںشامل ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کے لیے چھتری تنظیم بن رہی ہے ،افغان عبوری حکومت خطے کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، پ...