... loading ...
٭بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پرراستے جداہونگے،نادر گبول
٭سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا،ترجمان حکومت سندھ
(جرأت نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں رہے گی پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے گرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ رہا ہے، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کر رہے۔
٭کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کوخطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ٭اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان...
٭اپوزیشن الائنس کی تمام جماعتوں کا یہ مؤقف ہے کہ 8؍فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یہ عوام کا منڈیٹ نہیں ، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہئے ٭الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے ، اس کو مستعفی ہو جانا چاہی...
٭لیپ ٹاپ کیلئے طلباء کو ڈیڑھ سے ساڑھے 4لاکھ روپے تک قرض ملے گا،ا سٹیٹ بینک ٭بیرون ملک روزگار پر جانیوالوں کو 10لاکھ قرض ٹریننگ، ویزا، کیلئے دیا جائیگا،اعلامیہ (جرأت نیوز)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا د...
٭کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے ؟ (جرأت نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں ...
٭دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو اب توکافی دوریاں پیداہو رہی ہیں ، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں،بانی پی ٹی آئی ٭خط میں پالیسی میں ردوبدل کی درخواست ، ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن ،26ویں ترامیم ،پیکا قانون،...
٭ لگتاہے آئین ملک کو چلانے کے لیے نہیں بنا ،وہ اس کو چلانے کے لیے بنے ہیں،حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، حکومت اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہے ،محسوس ہورہاہے کہ کوئی دباؤ آیا اورپیکا بل پر دستخط ہو گئے ٭26آئینی ترمیم میں ایسی ترامیم کو شامل کیا گیا کہ ججز مکمل ان کی ک...
٭احتجاج کے بجائے جلسہ جلوس کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش ،تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا ٭حکومت فروری میں چار بین الاقوامی میگا ایونٹس کے موقع پر سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے ، ذرائع (جرأت نیوز)حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن ...
ٔ٭شاہی خاندان پاکستان کو ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، سربراہ سعودی فنڈکی وزیراعظم سے ملاقات ٭پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے (جرأت نیوز )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر ایم او یو سائن ہ...
٭آئی ایم ایف کو کیا پتہ سندھ میں ہاری کیا ہے اور زمیندار کیا، غلط راستہ دکھایا ٭کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کثرت رائے سے منظور (جرأت نیوز) صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔وزیر اعلیٰ سند...
٭سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت، ہر جج آزاد اور بااختیار ، سارا لوڈ تین چار ججز پر بڑھ جاتا ہے ٭اسلام آباد وفاق کی علامت ہے ، آرٹیکل 200کے تحت یہ ایک اچھا اقدام ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی (جرأت نیوز )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی ک...
ٌٔ٭دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے فی یونٹ کمی ،مارچ سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف متوقع، تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ٭کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نر...
یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے پرایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے،اسے سے زیادہ نہیں مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں،ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے،گورنر (جرأت نیوز )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خا...