... loading ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس فائلرز کی اہلیت کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔
زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ذیلی کمیٹی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی حد اور اہلیت کا جائزہ لے گی اور 10 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت کی بنیاد پر ترامیم کی گئی ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اہل ٹیکس گزار بیوی، غیر شادی شدہ بیٹی، 25 سال سے کم عمر لڑکے کو ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر سکتے ہیں۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ نئے ٹیکس قانون کے تحت 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر پابندی نہیں لگائی جارہی ہے۔