... loading ...
اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی،ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی روک دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5 سالہ نجکاری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری ہوگی۔