... loading ...
نارووال: گورنمنٹ چودھری محمد شفیع سپیشل ایجوکیشن سینٹر نارووال میں محکمہ صحت کی جانب سے معذور بچوں میں آنکھ،ناک اور کان سمیت مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر کیمپ پر موجود ڈاکٹروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو سکریننگ کیمپ پر پرفارم کیے جانے والے بنیادی ٹیسٹ اور کیمپ کے آپریشنل ورک بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جن بچوں میں مذکورہ بنیادی امراض کی تشخیص ہو ایسے تمام بچوں کا مکمل علاج و معالجہ بھی کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے ہماری سب سے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور انکی صحت اور تعلیم کیلئے ہماری تمام تر ریسورز ہمہ وقت موجود ہیں۔