... loading ...
خیر پور: صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔
زرائع کے مطابق ایس ایس پی کشمور اور ایس ایس پی خیرپور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہویئے بتایا کہ صحافی فیاض سولنگی نے اپنے چچا کے ساتھ مل کر اغو کا ڈراما رچایا۔
ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ خیرپور اور کشمور پولیس نے صحافی فیاض سولنگی کو برآمد کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ صحافی کا زمین کے تنازع پر اپنے کزنز کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، صحافی اغوا کا ڈراما رچا کر اپنے کزنز پر مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور چچا مظہر سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ صحافی فیاض سولنگی نے خود پر تشدد کی ویڈیو بنواکر سوشل میڈیا پر وائرل کرائی تھی۔