... loading ...
لاہور: پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گوادر میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو راشد محمود لنگڑیال کو خط ارسال کر دیا ۔
زرائع کے مطابق صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدراور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گواد ر میں جو فیسٹیلیٹی آفس بنایا گیا ہے اس میں مطلوبہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ـ
گوادر بزنس حب ہے اور یہاں معاشی سر گرمیاں شروع ہو چکی ہیں جسے پیش نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر کو اس علاقے میں مکمل ریجنل ٹیکس آفس قائم کرنا چاہیے ۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گوادر میں ٹیکس بار کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے ،پاکستان ٹیکس بار اور گوادر ٹیکس ایف بی آر کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیا رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکس بار نے ٹیکس ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ہمیشہ مثبت تجاویز دی ہیں ،گوادر کی مستقبل کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کی تجویز دی گئی ہے اور امید ہے کہ چیئرمین ایف بی آر تجویز پر پیشرفت کریں گے۔