... loading ...
کوالالمپور: آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
زرائع کے طابق پہلے میچ میں پاکستان کو امریکہ کا چیلنج درپیش تھا مگر بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
قومی ٹیم کو وکٹ کیپر بیٹر کومل خان لیڈ کر رہی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، قومی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور اپنا آخری میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔