وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

جمعه 17 جنوری 2025 بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

ریاض احمدچودھری

شائنگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ ملک بن گیا ہے۔ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کر رہے ہیں۔بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں فی ایک لاکھ خواتین میں جنسی زیادتی کے معاملات کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں ریپ کے بہت سے معاملے پولیس تھانوں تک پہنچ ہی نہیں پاتے۔دہلی میں خواتین کی کل تعداد 87 لاکھ 80 ہزار ہے اور اس حساب سے یہاں ریپ کے مقدمات کی شرح 18.63 فیصد رہی۔اہم بات یہ ہے کہ دہلی میں گذشتہ برس کے دوران ایسے واقعات کے مقدمات کے اندراج میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال یہاں یہ شرح صرف آٹھ اعشاریہ دو چھ فیصد ہی تھی۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ریپ کے واقعات میں دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر میزورام رہا جہاں ایسے معاملات کی شرح 17.8 فیصد رہی جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد کم ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس پوری ریاست میں خواتین کی آبادی پانچ لاکھ ہے۔ اس فہرست میں تیسرے مقام پر سکم تھا جہاں خواتین کی کل آبادی صرف دو لاکھ 95 ہزار ہے تاہم اوسطاً ملک میں ریپ کے کل مقدمات میں سے تقریباً ساڑھے چودہ فیصد یہاں درج کیے گئے۔جنسی زیادتی کے معاملات میں کئی سال سے خبروں میں رہنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال بھی سب سے زیادہ 4335 کیس درج ہوئے مگر یہاں ایک لاکھ خواتین کے حساب سے ان کی شرح بارہ فیصد رہی۔مدھیہ پردیش میں تقریبا تین کروڑ 58 لاکھ خواتین ہیں۔
بھارت میں 2012 میں جنوبی دہلی میں ایک لڑکی کی جنسی زیادتی کے بعد موت کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔اس کے بعد ملک میں خواتین کے تحفظ کے لیے سخت قوانین بنائے گئے لیکن عمومی رائے یہی ہے کہ یہ قوانین ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کافی نہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک بھارت میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے حکومت کو اس حوالے سے قوانین بدلنے چاہئیں۔ ممبئی میں خواتین بہت زیادہ غیر محفوظ ہیں حکمرانوں کو خواتین کو تحفظ دینے کیلئے نئے قوانین بنانا ہوں گے۔اب تو یہ حال ہے کہ بھارتی پولیس اور فوج کے عہدیدار و اہلکار ریپ کیسوں کی اعانت کرتے ہیں۔ زیادہ تر ریپ کیس پولیس اہلکاروں کے زیر سایہ ہو رہے ہیں۔ بھارتی پولیس کے اعلی افسرنے انتہائی شرمساری سے یہ انکشاف کیا ہے کہ خاتون فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس کا اپنا آدمی تھا، جس سے پولیس علاقے میں مخبری کا کام لیتی تھی۔ بھارتی پولیس کے اس واقعے میں مخبر کے ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد تفتیش پر بھی سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ آیا بھارتی پولیس اس کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گی اور کیا اس ظلم کا شکار فوٹو جرنلسٹ کے انصاف کیا جائے گا۔پولیس چیف نے اعتراف کیا کہ پولیس کا ایسا رویہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں کمی کے بجائے اضافے کا باعث بنے گا۔ اگر ہمیں اپنے دیش میں بڑھتے ہوئے جرائم کو ختم کرنا ہے تو بھارتی پولیس کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
بھارت میں جنسی درندگی عروج پر، خواتین شدید غیرمحفوظ ہوگئیں، بھارت دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں عورت نہ آرمی کیمپوں میں محفوظ ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں۔ آئے روز کبھی چلتی بس میں تو کبھی ہسپتالوں میں بھارتی خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بھارت میں خواتین کا مستقبل شدید خطرے میں، بچیاں سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور بازاروں میں جانے سے ڈرنے لگی ہیں۔حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھا نے ریاستی اسمبلی میں اپنے آفس کے اندر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی ۔ ریاست کرناٹکا کے ضلع کاگالی پورا پولیس اسٹیشن میں این مونیراٹھنا کے خلاف ریپ کے علاوہ ذات پات کے مسئلے میں لوگوں کو اکسانے پر بھی ایف آئی آر درج ہیں ۔ پولیس کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھنا اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر رہی ہے۔
مودی سرکار کے تیسرے دور حکومت میں بھارتی خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ان کوصنفی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کے یکے بعد دیگرے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے ایک انسانیت سوز واقعہ میں مغربی بنگال کے نواحی علاقے نندی گرام میں بی جے پی کے کارکنوں نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پرخاتون کو برہنہ کرکے 300 میٹر تک پیدل چلنے پر مجبور کیا۔ برہنہ کئے جانے والی خاتون کے گھر والوں کو بھی بی جے پی کے کارکنان کی جانب سے مارا پیٹا گیا اور گھر کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔متاثرہ خاتوں کا کہنا ہے کہ میں بی جے پی کے ساتھ تھی لیکن حال ہی میں دوسری پارٹی میں شامل ہوئی تھی جس کی وجہ سے مجھ پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بی جے پی کے یوتھ صدر تاپس داس سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔مودی سرکار کو اس وقت شدید ریاستی اور عالمی دباؤ کا سامنا ہے اور بی جے پی کے کارکن اپنی پارٹی کے لئے مزید شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ترقی کا پیمانہ وجود جمعه 17 جنوری 2025
ترقی کا پیمانہ

طالبان اور خطے کے ممالک: ایک نئی تزویراتی حقیقت وجود جمعه 17 جنوری 2025
طالبان اور خطے کے ممالک: ایک نئی تزویراتی حقیقت

بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ وجود جمعه 17 جنوری 2025
بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

لاس اینجلس پلک جھپکتے راکھ میں بدل گیا! وجود جمعرات 16 جنوری 2025
لاس اینجلس پلک جھپکتے راکھ میں بدل گیا!

مسائل کا بہتر حل وجود جمعرات 16 جنوری 2025
مسائل کا بہتر حل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر