... loading ...
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھالیہ کے نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے
زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ نے آتشبازی کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –