وجود

... loading ...

وجود

خود کو بدلیں!

جمعه 10 جنوری 2025 خود کو بدلیں!

ایم سرور صدیقی

اس نے کہا تھا یقینا سچ ہی تھا کہ ہم اپنے مسائل کے خود ذمہ دار ہیں۔کون نہیں جانتا کہ آج معاشرے میں پھیلی فرسٹریشن نے ہر شخص کو پریشان کررکھاہے ۔اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے شعور اور لاشعور میں پھیلی لامحدود خواہشات ہیں ۔اوپر سے مار ماری ،جھوٹ ،لالچ ،قتل و غارت،معاشرتی الجھنوںاور گھریلو مسائل نے ہرذی شعور کے اعصاب کو جھنجھلاکررکھ دیاہے۔ مطالعہ کا ذوق رکھنے والوںکی کتابیں رہنمائی کرتی ہیں ۔امام غزالی کی ایک معروف کتاب احیاء العلوم میں ایک واقعہ ذہن،دل و دماغ کو کھول کررکھ دیتاہے۔ایک روز تنہائی تھی،موسم خوشگوار تھا نہ جانے کیا جی میں آئی معروف صوفی بزرگ شیخ شفیق بلخی نے اپنے شاگرد ِ خاص حاتم سے پوچھا حاتم! تم کتنے عرصہ سے میرے ساتھ ہو ؟
حاتم نے ادب سے جواب دیا کہ مرشدبتیس برس ہوگئے ہیں ۔
شیخ شفیق بلخی نے پھر پوچھا بتاؤ اتنے طویل عرصے میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا ؟
حاتم نے کہا۔۔ جناب صرف آٹھ مسئلے !
شیخ شفیق بلخی نے اپنی پیشانی پرہاتھ رکھ لیا منہ سے بے ساختہ نکلا انا للہ وانا الیہ راجعون، لگتاہے میرے اوقات تیرے اوپر ضائع چلے گئے ۔ 32سالوں میں تونے صرف آٹھ مسئلے سیکھے ؟
حاتم نے ادب سے جواب دیا ۔استادِ محترم! سچ کہہ رہا ہوں میں آپ سے زیادہ نہیں سیکھ سکا اور جھوٹ بولنا بھی گوارا نہیں ۔
شیخ نے کہا اچھاچلو یہ بتاؤ کیا سیکھا ہے؟
حاتم نے کچھ دیرتوقف کے بعد آنکھیں بندکرلیں پھربڑی سنجیدگی سے کہا :
1۔میں نے مشاہدہ کیا ہے ۔ مخلوق کو بغور دیکھا تو معلوم ہوا ہر ایک کا دنیا میں کوئی نہ کوئی محبوب ہوتا ہے لیکن جب بندہ انتقال کرجاتاہے تو تدفین کے بعد وہ اپنے محبوب سے جدا ہو جاتا ہے اس لئے میں نے اپنا محبوب نیکیوں کو بنا لیا کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرا محبوب میرے ساتھ قبر میں رہے گا ۔
2۔ لوگوں کو دیکھا کہ کسی کے پاس قیمتی چیز ہے تو اسے سنبھال کر رکھتا ہے اور دن رات اس کی حفاظت کرتا ہے جب میں نے یہ فرمانِ الہٰی پڑھا جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے۔ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے” (سورہ النحل آیت96)۔مجھے جو چیز قیمتی ہاتھ آئی اسے اللہ کی طرف پھیر دیا تا کہ اس کے پاس محفوظ ہو جائے جو کبھی ضائع نہ ہو۔
3۔ میں نے جب خدا کے اس فرمان پر غور کیا۔”اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اور نفس کو بْری خواہشات سے باز رکھا’جنت اسی کا ٹھکانہ ہو گا۔ (سورہ النازعات آیت 40) ۔یہ حقیقت جان کرمیں نے اپنے نفس کو بُرائیوں سے لگام دی ۔ہرقسم کی خواہشاتِ نفسانی سے بچنے کی محنت کی ،یہاں تک کہ میرا نفس اطاعتِ الٰہی پر جم گیا اورمیں پرسکون ہوگیا ۔
4۔ جب میں لوگوں کو دیکھا زیادہ تر کا رجحان ومیلان دنیاوی مال، حسب نسب، دنیاوی جاہ و منصب میں تھاپھرمیں نے بہت غورو خوض کیا تو مجھے یہ سب چیزیں ہیچ دکھائی دیں کیونکہ بڑاواضح ارشاد ِ ربانی ہے ۔”درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہے” (سور ہ الحجرات آیت13)جس پرمیرے دل نے یہ فیصلہ کیا کہ میں بھی تقویٰ اختیار کروں تاکہ اللہ کے ہاں عزت پاؤں۔
5۔ میںنے یہ بھی دیکھا کہ لوگ ہمیشہ ایک دوسرے سے بدگمان رہتے ہیں، ایک دوسرے کو بْرا کہتے ہیں ،دوسری طرف اللہ کا فرمان دیکھا ”دنیا کی زندگی میں گزر اوقات کے ذرائع تو ہم نے لوگوں کے درمیان تقسیم کیے ہیں ”(سورہ الزخرف ،آیت 32) یعنی اللہ جسے چاہے زیادہ رزق سے نوازے جسے چاہے کم دے۔ اس لئے میںحسد کو چھوڑ کر اللہ کی تقسیم پرراضی ہوگیا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ قسمت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے ،خلق ِ خدا کی عداوت ،لالچ اورتکبرسے باز آگیا۔
6۔ میں نے محسوس کیا کہ لوگ ایک دوسرے سے سرکشی اور کشت و خون کرتے ہیں ،جب میں نے اللہ کی طرف رجوع کیا تو یہ حقیقت آشکارہوئی کہ ”درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے، اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن سمجھو”۔ (سورہ فاطر آیت6) اسی بنا پر میں نے صرف اس اکیلے شیطان کو اپنا دشمن مان لیا اور اس بات کی کوشش کی کہ اس سے ہرممکن بچتا رہوں۔
7۔ میں نے اکثر دیکھا لوگ روٹی کے ٹکرے کے لئے اپنے نفس کو ذلیل کر رہے ہیں جائز، ناجائز کابھی خیال نہیں رکھتے۔ حالانکہ اللہ ہی قادرِ مطلق ہے پھر میں نے ارشادِ باری تعالیٰ پڑھا”زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو ”(سورہ ہود آیت6) یہ جان کرپھر میں ان باتوں میں مشغول ہوا جو اللہ کے حقوق میرے ذمے لگائے ہیں۔اس رزق کی طلب ترک کردی جس کاذمہ اللہ نے خود لیاہے۔
8۔ میں نے لوگوں کو دیکھا، اکثریت کسی عارضی چیز پر بھروسہ کرتی ہے کوئی مال اسباب پر،کوئی زمین پر بھروسہ کرتا ہے، کوئی اپنی تجارت پر، کوئی اپنے پیشے پر، کوئی بدن پر، کوئی ذہنی اور علمی صلاحیتوں پر بھروسہ کئے ہوئے ہے۔ میں نے خدا کی طرف رجوع کیا۔ یہ ارشاد دیکھا۔ ”جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لئے وہ کافی ہے ”(سورہ طلاق :آیت3) تو میں نے اپنے خدا پر توکل کیا۔ وہی مجھے کافی ہے ۔
یہ سن کرشیخ شفیق بلخی نے اٹھ کر حاتم کو گلے لگاکرفرمایا جومیں نے تجھے سکھایا تم نے بلاشبہ اس کا حق ادا کردیا ”۔اے میرے پیارے شاگرد حاتم! خدا تمہیں ان کی توفیق نصیب کرے۔ میں نے قرآن کے علوم پر مطالعہ کیا تو ان سب کی اصل جڑ انہی آٹھ مسائل کو پایا ان پر عمل کرنے والا گویا چاروں آسمانی کتابوں کا عامل ہوگیا۔
اب اگرکوئی رہنمائی کا طالب ہی نہ ہو تو کیا کیاجاسکتاہے۔ حاصل یہ ہے کہ کسی پرظلم نہ کریں، حقوق العبادکااحساس کرتے ہوئے حق تلفی ، جھوٹ،فریب ،ملاوٹ سے ہرممکن گریزکریں۔ صلہ رحمی کو شعاربنائیں ۔اپنی اصلاح اور تربیت کیلئے اچھی کتابوںکا مطالعہ کرتے رہیں۔ آج کوئی مطالعہ کا مشورہ دے ڈالے تو جواب ملتاہے کیا کریں موبائل ہی سے فرصت نہیں ملتی، کیا کریں زیادہ اصرارکریں تو ایک ہی بات تواترسے بیشتر افرادکرتے ہیں کہ جناب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، انہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،بنیادی سہولتوںکے لئے عام آدمی پریشان ہے۔مہنگائی ،بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ،بیماری اورغربت نے عوام کی اکثریت کا ناک میں دم کررکھاہے اور آپ کتابیں پڑھنے پرمجبورکررہے ہیں ۔یہ ساری باتیں اپنی جگہ درست ہیں لیکن پھربھی خودکو بدلنے کے لئے اپنی سوچ بدلیں۔ اس کیلئے کچھ تو ہاتھ پائوں ماریں جس طرح اچھا گھر،بہتروسائل ضروری ہیں، اسی طرح اچھااخلاق اوربہترین تعلیم و تربیت بھی ضروری ہے ۔ورنہ یادرکھیںجہالت نسلوںکے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان وجود جمعه 10 جنوری 2025
پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان

فلسطینیوں کی نسل کشی وجود جمعرات 09 جنوری 2025
فلسطینیوں کی نسل کشی

وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے وجود جمعرات 09 جنوری 2025
وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر