... loading ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں پرتنقید نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر کی ہے اور تنقید کا محور صرف سیاستدانوں کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی کی اعلی قیادت نے عمران خان کو اداروں سے متعلق بیانات نہ دینے کا پیغام دیا جبکہ دیگر رہنماں کو بھی اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات دینے سے سختیاں بڑھیں گی، ہم معاملات کا حل چاہتے ہیں، عمران خان کو پیغام پہنچایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے، بانی اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس طرح سخت بیانات نہیں دیں گے۔