وجود

... loading ...

وجود

عمران خان کی رہائی یقینی ہے !

بدھ 08 جنوری 2025 عمران خان کی رہائی یقینی ہے !

ّ آج کل

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہوں، گزشتہ ڈھائی سال کے نتائج سے حکومت کی بدترین ناقص حکمرانی ظاہر ہورہی ہے۔ موجودہ سیاسی منظر کاگہرائی سے جائزہ لیا جائے تو اس بات کے واضح آثار نظر آرہے ہیں کہ گزشتہ سال فروری میں دھاندلی زدہ انتخابات میں موجودہ حکومت کو مینڈیٹ حاصل نہ تھا، اس کے باوجود مصنوعی طور پر نافذ کردہ حکومت سے کارکردگی کی توقع کی گئی اور وہ کسی بھی توقع کو پورا کرنے میں ناکام رہی ۔بین الاقوامی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا رہا ۔ان وجوہات کی بنیاد پر اس کے خاتمے کا وقت بہت قریب ہے ۔
عام تاثر بھی یہی ہے کہ پس پردہ کسی نئی عبوری حکومت کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ موجودہ برسراقتدار ن لیگ اور اتحادی جماعتوںکی عوامی حمایت سے روز بروز محرومی کی وجہ سے پاکستان کا سیاسی اورمعاشی بحران بھی مزید بڑھ سکتا ہے ۔بر سر اقتدار اتحاد سے بحران کے خاتمے کی توقع کرنا عقل و دانش کے خلاف ہوگا۔ مصنوعی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش مزید پیچیدگی کا باعث ہوگی، نتائج مزید خرابی پیدا کریں گے اور حکمرانوں کو بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کی حسینہ واجد یا افغانستان کے اشرف غنی کے اقتدار کے خاتمے والی صورت حال سے بچنا ہوگا ۔ان ممالک میں حکمراں جماعت کے لوگوں کو ملک سے نکلنے کے لیے جہاز تک پہنچنے کے لیے بھی جان کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف اقدامات کے نتائج سے عمران خان مسلسل طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔ دنیا بھر کے اہم ممالک اور دوست بھی پاکستان سے دور ہورہے ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق صرف 2024میں ایک کروڑ تیس لاکھ افراد خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ساڑھے چھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جاچکے ہیں جو انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں شدید رکاوٹیں ہیں۔ 26نومبر کو اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعات کی مسلسل پردہ پوشی پر سرکاری موقف کو عالمی سطح پرجھوٹ تصّور کرنے کی وجہ سے ہر جانب سے معاشی پابندیوں کاخطرہ ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شکایتوں کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور مختلف حکومتوں کو یہ شکایتیں پہنچائی جارہی ہیں۔ حکمراں جماعتیں عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں۔عمران خا ن کو جیل میں رکھنے سے حکومت کو فائدہ کم نقصان بہت زیادہ پہنچ رہا ہے ۔اپریل 2022 سے جاری پی ٹی آئی کے خلاف ہر کارروائی کا منفی اثر ہوا اور نتائج عمران خان کی مقبولیت کا باعث بنتے چلے گئے۔ 9اپریل 2022 کو جب عمران خان وزارت عظمیٰ سے باہر آئے تو انتخابات کے انعقاد سے گریزکرکے حکومت نے بد ترین غلطی کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان اور ان کی جماعت پر غیر ضروری دبائو بڑھانے ،ان پر قاتلانہ حملے اور سیاسی سطح پر پی ٹی آئی کامقابلہ کرنے کے بجائے محض انتظامیہ کے ذریعے پی ٹی آئی کو کچلنے کی حکمت عملی سے حکمراں سیاسی جماعتیںغیرمقبول اور پی ٹی آئی مقبول ہوتی چلی گئی جس کی واضح مثال آٹھ فروری کے انتخابات تھے جس میں رات بارہ بجے تک پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت رہی تھی کہ اچانک نتائج روک دیے گئے اور انٹرنیٹ بند ہوگیا او ر پریزائیڈنگ افسران اور مختلف جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کے دستخط شدہ فارم 45 کے نتائج کے بجائے تبدیل شدہ نتائج کا اعلان نو اور دس فروری تک جاری رہا جسے دنیا بھر کے میڈیا نے بد ترین دھاندلی قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق ان کی جماعت دو تہائی اکثریت سے جیت چکی تھی۔ آٹھ فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر غیر اعلانیہ پابندی تھی ۔ان کا انتخابی نشان بلّا ان کے پاس نہیں تھا ۔انہیں ،بینگن، چمٹا،چارپائی اور دیگرعجیب وغریب نشانات دیے گئے تھے اور عمران خان کو مجموعی طور پر 24 سال سے زائد کی سزا سنائی جاچکی تھی۔ پی ٹی آئی کوانتخابی مہم بھی نہیں چلانے دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا اور خفیہ طور پر گھر گھر مہم چلا کر پی ٹی آئی نے پوری دنیا کوحیران کردیا تھا۔ موجودہ حکومت کے لیے عمران خان کو جیل میں طویل مدّت تک رکھنا حکومت کے لیے رہائی کی نسبت زیادہ پریشانی اور نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ عمران خان کو بھی فوری رہائی سے دلچسپی نہیں ہے۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ پہلے پارٹی کے کارکنوں کی رہائی ہونی چاہیے اوروہ اپنی رہائی عدالتی حکم نامے کے ذریعے چاہتے ہیں ۔عمران خان نے جیل کی سختیوں کو جس استقامت سے برداشت کیا اور آئین وقانون کی حکمرانی کے اپنے موقّف پر قائم رہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک ایسا اعلیٰ مقام اوربلند درجہ حاصل کرلیا ہے جو ملک کے کسی بھی عہدے سے بڑا ہے وہ رہا نہ بھی ہوئے تو مزید بلند مقام حاصل کریں گے۔ فیصلہ ساز وں نے ان کی اس ساکھ اور عالمی سطح کی مقبولیت سے فائدہ نہ اٹھایا تو یہ ایک قومی المیہ ہوگا۔ ان کو جیل میں رکھ کر یا انہیں موت کی سزا دے کر عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔البتہ ہر گزرنے والا دن بر سراقتدار جماعتوں کو عوامی حمایت سے محروم کرتا رہے گا۔ پاکستان کی کسی بھی شخصیت کے لیے اعلیٰ سطح پر ایسی تعریفی گفتگو امریکا میں کبھی نہیں کی گئی جو عمران خان کے لیے کی گئی ہے ۔
پاکستان میںمصنوعی جمہوری عمل کے جاری رہنے سے عوام کا جمہوریت ،جمہوری اداروں اور انتظامیہ سے اعتماد ختم ہوجائے گا اور انتہا پسند تنظیمیں موقع سے فائدہ اٹھا کر نوجوانوںکو اپنی جانب راغب کرکے دہشت گردی کی راہ ہموار کریں گی جس سے ملک کے سیاسی اور معاشی ڈھانچے کو شدید نقصان ہوگا ۔پاکستان میںصاف ستھری جمہوریت اور عوام کو بااختیار بنا کر ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکتاہے ۔صاف ستھرے ،شفّاف اور منصفانہ جمہوری ماحول میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو عوام خود ہی شکست دے سکتے ہیں۔ عوامی حمایت کے بغیر حکومت ہوا میں معلّق رہتی ہے ۔موجودہ صورت حال میں ملک مسلسل زوال کا شکار ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ کو مینڈیٹ حاصل نہیں ۔عدلیہ کی آزادی پردنیا بھرکے قانون دانوں اور اقوام متحدہ کے اعتراضات سب کے سامنے ہیں۔انتظامیہ نے خود کو تما م ضابطوں اور قانون سے آزاد کرلیا ہے۔ دنیا کے ماہرین نے اچھی حکمرانی کے جو رہنما اصول مرتّب کیے ہیں، ہمار ا نظام اس کے مکمّل برعکس ہے۔ پا کستان کو تباہی کے راستے سے نکالنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فیصلہ سازوں اور ہمنوا مبصّرین کو موجودہ روش کو ترک کرکے کسی بڑے نقصان کا سے بچنا ہوگا۔ جہاں تک عمران خان کا تعلّق ہے، ان کی رہائی کے سواحکومت کے پاس اب کوئی راستہ نہیں ہے۔ عمران خان جیل میں رہ کر غیر محسوس طریقے سے حکمراں سیاسی جماعتوں کو نگل رہے ہیں۔ فی الحال حکمراں جماعتوں کو شاید ابھی احساس نہیں ہے ۔انہیں اس کا احساس اس وقت ہوگا جب یہ اندر ہی اندر سلگنے والا آتش فشاں پھٹ پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


متعلقہ خبریں


مضامین
عمران خان کی رہائی یقینی ہے ! وجود بدھ 08 جنوری 2025
عمران خان کی رہائی یقینی ہے !

بنگلہ دیش بھی بھارت مخالف صف میں وجود بدھ 08 جنوری 2025
بنگلہ دیش بھی بھارت مخالف صف میں

غربت اور غریب وجود بدھ 08 جنوری 2025
غربت اور غریب

امید کے خلاف امید وجود منگل 07 جنوری 2025
امید کے خلاف امید

ملکی سیاست میں تلاطم وجود منگل 07 جنوری 2025
ملکی سیاست میں تلاطم

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر