... loading ...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ور(فافن )نے کہا ہے کہ وفاق کی اکثر وزارتوں نیلازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔فافن نے معلومات تک رسائی کے قانون پر وزارتوں اور اداروں کی جانب سے عمل درآمد سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی اکثر وازرتوں نے لازمی معلومات اجرا کے قانون پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا، یہ خامی گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلنے کا باعث بنتی ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی اکثر وزارتیں اور ڈویژنز ، لازمی معلومات عوام کیلیے ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے قانونی تقاضے پر موثر و مکمل عملدرآمد نہیں کررہیں۔
قانون کی شق 5 پر فعال عملدرآمد کا قانونی تقاضا پورا نہ ہونے کی یہ خامی ، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے پھیلا کا باعث بن رہی ہے
فافن کے مطابق رپورٹ کے لیے وفاقی حکومت کی 33 وزارتوں کی 40 ڈویژنز کی سرکاری ویب سائیٹس کا وسط 2024 میں جائزہ لیا گیا،کسی بھی ڈویژن نے اس قانون کی دفعہ 5 پر مکمل عمل نہیں کیا،کیبنٹ ڈویژن اور بین الصوبائی رابطہ ڈویژنز نے قانون پر 42 فیصد عمل کیا۔
قانون پر31 سے 40 فیصد عمل کرنے والے 15 ڈویژنز میں سے 6 ڈویژنز جو اسٹیبلشمنٹ ، پٹرولیم ، قومی ورثہ و ثقافت ، ریونیو ، داخلہ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات ہیں ، نے 38 فیصد عمل کیا۔دیگر 7 ڈویژنز تجارت، مواصلات ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، خارجہ امور،نجکاری، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور بی وسائل نے 35 فیصد عمل کیا۔
رپورٹ کے مطابق لازمی معلومات اجرا کے قانون پر ماحولیاتی تبدیلی اور آئی ٹی و ٹیلی مواصلات کی ڈویژنز نے 31 فیصد عمل کیا۔