... loading ...
اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کا حجم مجموعی پیداواری صلاحیت سے بڑھ گیا، ڈسکوز کے پاس نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کی تعداد 4742 تک پہنچ گئی۔
مہنگی بجلی کے باعث صارفین کا تیزی سے نیٹ میٹرنگ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے جس کے باعث 58 ہزار 822 میگاواٹ صلاحیت کی سولر نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیپرا کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ تک ہے۔
دستاویزات کے مطابق سب سب زیادہ آئیسکو کے پاس نیٹ میٹرنگ کی 1363 درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ 1363 زیر التوا درخواستوں کی پیداواری صلاحیت 12 ہزار 276 میگاواٹ ہے۔
گیپکو کے پاس 6282 میگاواٹ صلاحیت کی نیٹ میٹرنگ کی 117 درخواستیں، لیسکو کے پاس 6143 میگاواٹ صلاحیت کی سولر نیٹ میٹرنگ کی 699 درخواستیں، فیسکو کے پاس 12 ہزار 399 میگاواٹ صلاحیت کی 871 درخواستیں اور کے الیکٹرک کے پاس 10 ہزار 164 میگاواٹ صلاحیت کی 773 درخواستیں زیر التوا ہیں۔
دستاویزات میں درخواستوں کی عدم منظوری کی بڑی وجہ نیٹ میٹرنگ کے زیادہ بائی بیک ریٹس قرار دیا گیا ہے۔