... loading ...
پشاور: محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور کالجز میں رینکنگ نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم میناخان آفریدی کے زیر صدارت رینکنگ بارے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر کو یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں جامعات اور کالجز کے رینکنگ کرائیٹیریا کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم میناخان آفریدی نے کہا کہ رینکنگ نظام کا بنیادی مقصد اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ نظام سے تعلیم میں ضرور بہتری آئے گی۔
نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جامعات کی پچھلے 3 سالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ کریں۔