وجود

... loading ...

وجود

پشاور ہائی کورٹ: فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

منگل 07 جنوری 2025 پشاور ہائی کورٹ: فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

اور: پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 14 دن میں ان پر درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

زرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم کی نے کی۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ فیصل جاوید آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ فیصل جاوید نے بتایا کہ میرا تعلق صوابی زیدہ سے ہیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ فیصل آپ بھی اس سرزمین کے بیٹے ہیں، اس صوبے کے 70 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں کیا منصوبہ بندی کی ہے آپ نے؟

فیصل جاوید نے کہا کہ جی سر! بالکل آپ کا سوال بہت اچھا ہے، اس ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ نوجوان آئس جیسے نشے میں مبتلا ہورہے ہیں، نوجوانوں کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے، انڈیا آئی ٹی کی تعلیم میں آگے جارہا ہے، 380 ارب ڈالر آئی ٹی سے ان کی انکم ہے، آپ کے ساتھ ہر تحصیل پر کالجز، یونیورسٹیز ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یونیورسٹیز کے کیمپس بنانے سے کچھ نہیں ہوتا، نوجوانوں کے اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے کچھ کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ آپ جو کہہ رہے ہیں یہ بہت اچھا کہہ رہے ہیں، نوجوانوں کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ معاملات اور بھی گھمبیر ہورہے ہیں، کرم کے حالات کو دیکھیں، نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھیں، نوجوانوں کے لیے کچھ کریں۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں، تفصیلات ہمیں نہیں دے رہے۔اس پر عدالت نے فیصل جاوید کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ فیصل جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات چودہ دن کے اندر پیش کردی جائیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مریم نواز کا مصافحہ! وجود هفته 11 جنوری 2025
مریم نواز کا مصافحہ!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ وجود هفته 11 جنوری 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا ارادہ اور گرین لینڈ

جمہور اور جمہوریت وجود هفته 11 جنوری 2025
جمہور اور جمہوریت

خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر