... loading ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قانونی ٹیم کے ممبر کا 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں ممکنہ تبدیلی پر بیان سامنے آگیا۔
زرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلے سنانے کی تاریخ تبدیلی ہوئی یا نہیں؟ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو بھی کوئی علم نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی لیگل کے ممبر خالد یوسف چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے لیے چھ جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے، ہمارے خلاف کیس ہے ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا کل فیصلے کی تاریخ تبدیل ہو چکی ہے۔
عدالتی عملے سے رابطہ کیا ان کی طرف سے بھی ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ تاریخ تبدیل ہو چکی ہے، سوشل میڈیا پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ شاید فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ بھی چل رہا ہے کہ دس بارہ دن بعد فیصلہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ اور لیگل سسٹم پر بہت بڑا سوال ہے کہ جن کے خلاف کیس ہے ان کو ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔