... loading ...
اسلام آباد: نسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
زرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وکیل انیق کھٹانہ نے کہا کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکلز کے تحت دینی تعلیم کو لازمی کرنے کی استدعا ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سن 71، 72 میں ہم نے تو سندھ اسکولوں میں ناظرہ پڑھا جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بلوچستان میں بھی قرآن کی تعلیم پر قانون بن چکا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی غلط ترجمعہ ہے تو اس کو بلاک کروایا جا سکتا ہے۔آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی