... loading ...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد کی صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت ضلع بھر میں جلسے ، جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگئی جب کہ صوبائی حکومت نے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔مزید براںڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرم کی موجودہ صورتحال پر کوہاٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، کرم اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا جب کہ کرم کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔اجلاس میں ضلع کرم میں موجودہ حالات کی پیش نظر دفعہ 144 کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ضلع میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کرم میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ تری سے چھپری تک مین شاہراہ پر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔کوہاٹ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کرم کے حالات کو چند شر انگیز لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑیں گے ، کرم کے عوام جلد سکھ اور چین سے رہیں گے جب کہ ٹل اور پارا چنار روڈ کو جلد عام ٹریفک کے لیے کھول دیں گے ۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 اہم شرپسند وں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں جبکہ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کرم و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے ۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی جن کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے اب وہ وقت نہیں ہے ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔یہ بات بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔علیم...
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں رولز کے مطابق عمران خان رسید جمع کراچکے تھے، 2023 میں قانون بننے پر دو سال قبل کے کسی عمل پر کارروا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 22ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے کہا ہے کہ ججز اور ارکان اسمبلی دُہری شہریت نہیں رکھتے بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خ...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تحریری طور پرمطالبات نہ دینے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوئے ،ا سپیکرایازصادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں، مذاکرات کاتیسرا دور کب ہوگا،کچھ معلوم نہیں۔پی ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹا...
آئی جی سندھ نے صوبے میں سرکاری لائن سے تیل چوری کرنے والے ملزمان کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چرانے پر کارروائی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، آئی جی سندھ کی جانب سے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو ایک خط لکھ دیا گیا ہے ۔خط می...
ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 21 تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر (آج) پیر کو چارج لیں گے ،بی ایس 21 کے تین ، 19 کے دو اٹھارہ کے چار سترہ کے پانچ افسر شامل ہیں، چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 ...
چین نے لداغ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے ۔ چین نے ہوتان پری فیکچر میں لداغ کے کچھ حصے شامل کر کے 2 نئی کانٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت کو ایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے چین کے خلاف احتجا...
بھارت میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں، بھارت کی جانب سے 400زائرین کو آنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتا...
تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمے داری دہشت گردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جان لیوا حملے میں 4 شہری جاں بحق اور متع...