وجود

... loading ...

وجود

کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

جمعه 03 جنوری 2025 کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی: کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔شہر قائد میں پولیس موبائل میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور شہری شکار ہوگیا ۔

زرائع کے مطابق اغوا کاروں نے شہری کے موبائل فون سے اس کے اکاونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاونٹس میں منتقل کردیے، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

منگھوپیر پولیس نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے 34 کے تحت 4 نامزد ، ایک نامعلوم اور بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس نامعلوم مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنی نوعیت کی الگ ہی واردات پر شہری حلقوں خصوصاً کاروباری برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

واردات کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔متاثرہ شہری ارسلان کے مطابق وہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور کا رہائشی اور کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے۔

منگھوپیر میں قائم نجی ہاسنگ سوسائٹی میں اس کا آفس ہے ۔

25 دسمبر کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس 5 مبینہ پولیس اہلکار رہائشی سوسائٹی میں داخل ہوئے اور مجھے چہرے پر چادر ڈال کر صدر پاسپورٹ آفس لے گئے۔

مدعی کے مطابق مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر میرے موبائل فون کی مدد سے اکاونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے مختلف اکاونٹس میں منتقل کیے اور میرے موبائل فون کو ری سیٹ کر کے مجھے واپس کر دیا جب کہ میری جیب میں موجود 8 ہزار روپے بھی چھین لیے۔

بعدازاں مجھے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد وہ صبح 4 بجے کے قریب گھر پہنچا ۔

مدعی ارسلان نے مزمل ، حماد ، اعشر اور زمان کو نامزد جب کہ ایک نامعلوم صورت شناس اور پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان وجود جمعه 10 جنوری 2025
پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان

فلسطینیوں کی نسل کشی وجود جمعرات 09 جنوری 2025
فلسطینیوں کی نسل کشی

وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے وجود جمعرات 09 جنوری 2025
وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر