... loading ...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے سال 2025 کے منصوبے بتا دیے مفت آئی ٹی کورس سمیت عوامی فلاح وبہبود کے کئی پروگرام شامل ہیںگورنر سندھ کامران ٹیسوری جو 2024 میں بھی عوامی اور فلاحی خدمت میں مصروف رہے۔
انہوں نے نئے سال کے آغاز پر 2025 کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ وہ سال 2025 میں سندھ کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورس کرانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
گورنر سندھ کے مطابق اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، عوام کو پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی سمیت شہر قائد کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کراچی میں جا بجا موجود لاکھوں ٹن کچرا اٹھوانا اور تلف کرانا بھی ان کے منصوبوں میں شامل ہیں۔