... loading ...
کراچی: سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، کراچی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ہیڈکوارٹرز کے تمام افسران بشمول صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، طاہر منصور ، سائیں بخش چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران شریف اللہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان کو دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی تمام برانچز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔
اس کے علاوہ ضلعی الیکشن کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہیڈکوارٹر اور ضلعی دفاتر کی کارکردگی کو سراہا اور مسائل کو جلد از جلد متعلقہ محکموں سے حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔