... loading ...
کراچی: قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھنے کے بعد سرکاری حکام کی مسلسل غفلت کے خلاف ٹیم عافیہ پاکستان کے زیراہتمام آج جمعہ کوملک بھر میںپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ترجمان محمد ایوب نے کہاکہ سرکاری حکام کی غفلت کے خلاف آج جمعہ کی شام کراچی، لاہور، پشاور، جتوئی، چکدرہ، سیالکوٹ،قصور،وہاڑی، میلسی،ساہیوال، حافظ آباد،گوجرخان، گوجرانوالہ،بورے والا، خانیوال، راجن پور، تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد،فیصل آباد، وزیرستان وانہ و دیگر شہروں میں پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرے کیے جائیں گے۔