وجود

... loading ...

وجود

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی

جمعرات 02 جنوری 2025 پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی، نو مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کردیے، پی ٹی آئی نے مزید مشاورت کیلئے وقت بھی مانگا، مزید مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا وفد مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ ہاس پہنچا، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا وفد میں شامل تھے کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور بھی پہنچے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، دیگر شرکا میں اسحاق ڈار، علیم خان، فاروق ستار، عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، عرفان صدیقی، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی شریک تھے۔

اجلاس کے آغاز پر اسپیکر نے شرکا کا خیر مقدم کیا اور افتتاحی کلمات میں کہا کہ آج ہماری مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے، پہلی کمیٹی میں ہمارے کچھ ساتھی موجود نہیں تھے، پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی تھی، پہلی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ میرا کردار بطور ایک سہولت کار ہے، امید کرتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ آج مذاکرات کے دوسرے دور میں سلسلہ وہیں سے شروع کیا گیا جہاں ختم ہوا تھا، اپوزیشن کے دوستوں نے گفتگو میں کچھ ڈیمانڈ کا ذکر کیا ہے، حتمی چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے پی ٹی آئی رہنماں کو پارٹی قیادت سے مزید ملاقات کی ضرورت ہے، مذاکراتی کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

تحریک انصاف نے مذاکراتی کمیٹی کے سامنے دو مطالبات پیش کردیے اول یہ کہ 9 مئی اور 26 نومبر دھرنے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور دوم یہ کہ عمران خان سمیت تمام قید پارٹی کارکنان کو رہا کیا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمر ایوب نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا، پی ٹی آئی مذکراتی ٹیم نے عمران خان رہنماں اور کارکنوں کے رہائی کا مطالبہ کیا، عمران خان نے مذکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


قبل ازیں اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مذاکرات کا پراسس طویل ہوتا ہے دو ملاقاتوں میں کچھ نہیں ہوتا، ہم حکومت کی سنیں گے اور اپنی بات بھی کریں گے۔صحافی نے پوچھا کہ کیا آج بانی چیئرمین کا پیغام بھی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کا ایک ہی پیغام ہے کہ ہمارے دو مطالبات ہیں جنہیں تسلیم کیا جائے۔

مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی رہنماں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں میٹنگ، سلمان اکرم نے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماں نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں میٹنگ کی جس میں سلمان اکرم راجا نے رہنماں کو عمران خان سے ملاقات کا احوال بتایا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کمیٹی ممبران تک پہنچایا اور کہا کہ حکومت کے سامنے دو مطالبات سامنے رکھے جائیں، نو مئی 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسیر پی ٹی آئی رہنماں اور ورکرز کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔صحافی نے عمر ایوب سے پوچھا کہ کیا اپنے مطالبات تحریری طورپر دے رہے ہیں؟ اس پر عمر ایوب نے کہا کہ مشاورت کرکے بتادیں گے۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ کیا اصلی مذاکرات کہیں اور ہورہے ہیں اس پر عمر ایوب نے کہا کہ ہم تو اس ایوان کے ارکان ہیں ہم تو یہیں مذاکرات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان وجود جمعه 10 جنوری 2025
پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان

فلسطینیوں کی نسل کشی وجود جمعرات 09 جنوری 2025
فلسطینیوں کی نسل کشی

وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے وجود جمعرات 09 جنوری 2025
وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر