... loading ...
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے پر اخراجات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔
زرائع کے مبابق وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے وکلا کیسز لڑتے ہیں، وکلا کے کیسز لڑنے کی فیسیں ہوتی ہیں مگر کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جسٹیفائی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے لوگ ڈونیشن دیتے ہیں۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ وکلا کی فیس کی مد میں گزشتہ ایک ماہ میں 7 کروڑ روپے علی امین خان نے ادا کیے ہیں۔
پیسے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ پیسوں پر ترس نہ کیا جائے۔ وکلا کی فیسوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔