... loading ...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قیدیوں کی رہائی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
زرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 اراکین نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر علی ظفر اور سلیمان اکرم راجا شامل تھے، مذاکرات سے قبل حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
سلیمان اکرم راجا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مقف پر کھڑے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔