... loading ...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈ بیک آ رہے ہیں
زرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے ہمراہ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ کھانے پر بیٹھیں برکت پڑ جاتی ہے۔ کیفے کا ٹھیکہ دیا ہے، ٹیسٹ کے لیے آئے تھے، شیر افضل مروت بھی آ گئے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات میں کوشش یہی ہوتی ہے، میں نے سہولت فراہم کرنی ہے، ہم ان شاء اللّٰہ جببیٹھیں گے تو مسئلے کا حل بھی نکلے گا۔
ہم سب پاکستانی ہیں ہم سب کا اولین فرض ہے کہ عوام اور پاکستان کی بہتری کی بات کریں، پچھلی میٹنگ میں بھی میثاقٍ معیشت پر بات کی تھی، یہ مذاکرات ایک دوسرے کے ساتھ تلخیاں ختم کریں گے۔
ہم عوام کے مسائل ضرور اٹھائیں گے اور میثاق معیشت پر بھی بات ہو گی، اپوزیشن اور حکومت اپنے اپنے مطالبات پیش کرنے ہیں، میں نے سہولت دینی ہے۔