... loading ...
کراچی: نئے سال کے دوسرے روز بھی عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
مقامی گولڈ مارکیٹ میں آج پھر سونے کی قیمت میں 1100کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 274700 روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 943 روپے بڑھکر 235511 روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2624 ڈالرکا ہوگیا،دو دن میں فی تولہ سونا 2100 روپے اور فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہوگیا۔