... loading ...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 5اکتوبر کے احتجاج کے معاملے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔
زرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، عدالت نے گرفتار11کارکنان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظورکرلی،عدالت نے 5،5ہزار مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج تھا۔