... loading ...
کراچی: پاکستان نیوی کے بحری جہاز معاون نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران منشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا ً ایک ملین امریکی ڈالر ہے، یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق آپریشن میں شریک نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر کامیابی سے بورڈنگ آپریشنز کر کے منشیات قبضے میں لے لیں جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔
پاک بحریہ کی سمندری ہمہ وقت نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔