... loading ...
لاہور: پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب نے کہنا ہے گزشتہ برس پنجاب میں 95 فیصد اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ طریقہ کار پرمنتقل کیا گیا۔
1191 بھٹے مسمار جبکہ 1335 کو سیل کیا گیا، آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب کی سینیئر وزیر کا کہنا ہے پنجاب میں 95 فیصد بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کو ممکن بنایاگیا باقی 5فیصد پر بھی کام جاری ہے۔
گزشتہ 10 روز میں ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے زگ زیگ پرمنتقل نہ ہونے پر ساہیوال میں ایک، چنیوٹ میں چار، فیصل آباد میں 4، رحیم یارخان میں سات بہاولپور میں 9 بھٹے مسمار کئے گئے۔
پنجاب میں کل 25 غیر زیگ زیگ بھٹے مسمار کئے گئے ہیں۔اسی طرح لاہور میں 7 صنعتی یونٹوں سمیت پنجاب بھر میں 22 یونٹس بند جبکہ 29 صنعتی یونٹس سیل کئے گئے۔ جن میں ٹیکسٹائل، اسٹیل ملز، رائس ملز اور پلاسٹک فائبر یونٹس شامل ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔