... loading ...
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان 9 مئی واقعات کے بعد پنجاب کی حدود میں درج 59 میں سے 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18مقدمات میں بعد از گرفتاری بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حدود میں درج کل 59مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔ 38مقدمات میں عمران خان کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامز کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہوسکی۔