... loading ...
گوجرانوالہ : یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔
زرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں ملنے والی پاکستانیوں کی لاشوں کی تعدد 9ہو گئ ـ
لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کےنام سے ہوئیں جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کےہسپتال میں منتقل کردی گئیں،پاکستان سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کررہا ہے،لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
یونان کشتی حادثہ میں 49پاکستانی ڈوب کر لاپتہ ہو گئے تھے،9لاشیں ملنے کے بعد40پاکستانیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں،حادثہ 13اور14دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا، 44پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔