... loading ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے میں پاکستان کے عوام کے لئے خوشخبریاں ہوں گی۔
منگل کو اڑان پاکستان، ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان292024 کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کررہے ہیں، یہ میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے جس کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔