... loading ...
لاہور: پنجاب حکومت نے بارڈر ایریا میں سمگلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کمر کس لی۔
زرائع کے مطابق کے پی ، پنجاب اور بلوچستان کےسرحدی ایریا میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دستاویز کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروسز رولز میں تبدیلی کافیصلہ کیا ہے،بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی بھرتیاں کی جائیں گی،بھرتی کیلئے امیدوار کی حد عمر میں 5سال اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 50کروڑ کی لاگت سے لاجسٹک ، گاڑیاں اور اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے،اس کے علاوہ چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر52کروڑ71لاکھ خرچ کئے جا رہےہیں
ابتدائی مرحلے میں 50فیصد خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔