وجود

... loading ...

وجود

شور اور شعور

پیر 30 دسمبر 2024 شور اور شعور

ایم سرور صدیقی

ُۖ کبھی غورکریںتو ہرذی شعور کو محسوس ہوگا کہ ہم ایسی اندھیر نگری کے باسی بن گئے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے نہ اخلاقی اقدارکی پاسداری ، لوگوں کی قوت ِ برداشت جواب دے گئی چھوٹی چھوٹی باتوںپر ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں بدقسمتی سے ہمارا وطن ایک ایسا ملک بن گیاہے جہاں ” جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کا مقولہ ایک حقیقت بن گیاہے جنگل کے قانون میں بھی شاید اتنا ظلم نہیں ہوتا ہوگا جتنا ہمارے معاشرے میںر واہے یہاں جو جتنا طاقتور، صاحب ِ اختیارہے اس سے بڑھ کرظلم کیاہوسکتاہے جہاں اچھائی برائی۔حلال حرام میں تمیزختم ہو جائے وہاںہرروز نیا سانحہ اور ہررات نیا المیہ جنم لیتاہے لیکن پھربھی اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کرنا چاہتاکسی بڑے سے بڑے واقعہ اور سانحہ پر بھی ہمارا کوئی خاص ردِ عمل نہیں ہوتا ۔۔ہوتابھی ہے تو وقتی پوری قوم پرایسے لگتاہے جیسے اجتماعی بے حسی طاری ہے حالانکہ ہمارے مذہب نے صلہ رحمی کو ایسی نیکی قراردیاہے جس میں عافیت ہی عافیت ہے اب تو ہم اپنے قریبی عزیزو اقارب سے بھی نیکی یا صلہ رحمی کرنے کیلئے روادارنہیں پھر یہ کیسے ممکن ہوسکتاہے،غزہ میں ہزاروں بے گناہوں کے ساتھ جو ہورہاہے ۔ اس پر مسلمانوںکی غیرت جاگے اسی لئے فلسطین کے حالات دن بہ دن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں ان حالات میںمقبوضہ کشمیر، عراق، بوسینیا،برما ،شام اور دیگر ممالک کے مسلمانوںکے قتل ِ عام پر عالمی برادری کا ضمیر بیدار نہ ہونا سمجھ میں آتاہے۔باون مسلم ممالک کے حکمران سور ہے ہیں اسی لئے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اندھی ، گونگی اور بہری ہوگئی ہیں اور تو اور اتنا ظلم ہونے کے باوجود پوری مسلم امہ خواب خرگوش مزے سے سورہی ہے اوربدقسمتی سے جاگنا بھی نہیں چاہتی البتہ جو جگانے کی کوشش بھی کرتاہے یہ قوم ”پپو یار تنگ نہ کر” کہہ کر پھر سو جاتی ہے لیکن کسی کو حالات کی سنگینی کااحساس تک نہیں شاید حالات سے” فرار” کا اس سے اچھا طریقہ اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا ۔جب قوموں سے احساس ،مروت ، اخوت ،ہمدردی جیسے اوصاف ختم ہو جائیں تولوگوں کی یہی کیفیت ہو جاتی ہے،دل احساس کی دولت سے محروم ہوکر بنجرہو جائیں تو برسوں رحمت کی برکھا بھی نہیں برستی ۔مال ، دولت اور وسائل کی لگن میں حلال حرام اور اچھے برے کی پہچان کھو دے تو زندگی کسی لق دق صحراکی مانندہو جاتی ہے لرزتے ہونٹ ، کاپتے جسم ،پانی کو ترستی زباں کے ساتھ پانی کی تلاش میں قدم قدم پر سراب دکھائی دیتاہے سب جانتے ہیں دنیا ایک دھوکہ ۔۔ہے، دل بھی یہی کہتاہے زبان سے انکار نہیںہوتا ہم دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے بھاگتے تھک جاتے ہیں زندگی کی آخری سانسوں تک دل سے دولت کی محبت ختم نہیں ہوتی پھر سو چتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت نے ہم سے کیوں منہ موڑ رکھا ہے آج ابھی وقت ہے ۔ چلیں دل پر ہاتھ رکھ کر خود فیصلہ کرلیں یہ صورت ِ
حال کس کس کو گواراہے؟ اسلام تو ظلم کی ہر شکل کے خلاف ہے، استحصال خداکو ہرگز گوارا نہیں۔ انسانیت سے پیار ہادی ٔ برحق ۖ کا پسندیدہ کام ہے ۔ہمارے پاس زندگی گذارنے کا مکمل منشورہے جس میں ہر چیز واضح واضح ہے۔ اچھا برا ایک برابر۔ ظالم ، مظلوم سے ایک سا سلوک۔ حلال حرام ایک جیسا۔ دن رات میں کوئی تمیز نہیں ۔نہیں جناب نہیں یہ فلسفہ درست نہیں ۔۔برائی کو دل میں بھی برا نہ کہنا مسلمان کا شیوہ نہیں۔ حیف صد حیف!زندگی کے نخلستان میں ہم بھٹکتے پھرتے ہیںہرروز نیا سانحہ اور ہررات نیا المیہ بھی ہمارے ضمیرکو نہیں جگاتا اب آپ خود سوچ سمجھ کرجواب دیں زندگی کسی لق دق صحرا میں بھٹکتے رہنے کا نام ہے آج اس شعورکو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو حضرت عمربن عبدالعزیز کی وہ مثال یاد نہیں کیا جب رات کے وقت وہ کوئی سرکاری کام کررہے تھے ایک شخص ان سے اپنے کسی ذاتی کام کی غرض سے ملنے چلا آیا انہوںنے اسے انتظارکرنے کہ کہا۔ پھر جب اسے بلایا توجلتی شمع(فانوس) گل کردیا اس شخص نے حیرت سے دریافت کیا آپ نے شمع کیوں بجھا دی؟۔حضرت عمربن عبدالعزیز کا جواب تاریخ بن گیا انہوںنے کہا ذاتی کام کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرنا میںگناہ سمجھتا ہوں۔
غور کریں آج ہمارے حکمران کیا کرتے پھررہے ہیں پروٹوکول کے محتاج، حفاظت پر ہزاروں اہلکار معمور،حکمر انوں کی آمدپر سڑکیں بازار بند پھر بھی انہیں اپنی جان کا خوف لاحق ہے شایدہمارے حکمران وہ قول بھی بھول گئے دجلہ کے کنارے کتا بھی بھوکا مرجائے تو قیامت کے روز عمر اللہ کے حضور جوابدہ ہوگا دنیا بھرکے آئین،قانون اور منشور اٹھاکردیکھ لیجئے۔ انسانیت کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا ۔اسلام کی نشاةثانیہ آج بھی بحال ہوسکتی ہے اس کیلئے تمام مسلم حکمرانوںکواجتماعی طاقت کے ساتھ اپنے بھرپور وسائل کو استعمال کرناہوگااقوام ِمتحدہ کی طرزپر اسلامی بلاک تشکیل دیناہوگاذاتی مفادات کوترک کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا شرط ِ اولین ہے ۔وگرنہ ہمارا کیا مستقبل ہے۔ فلسطین،مقبوضہ کشمیر، عراق، بوسینیا،برما ،شام کی حالت اور حالات جان کر اندازہ لگایا جاسکتاہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جمہوریت نہیں مہاپاپ وجود جمعرات 02 جنوری 2025
جمہوریت نہیں مہاپاپ

شام کی سیاسی پیچیدگیاں اور مستقبل کی پیشگوئیاں وجود جمعرات 02 جنوری 2025
شام کی سیاسی پیچیدگیاں اور مستقبل کی پیشگوئیاں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں مماثلت وجود جمعرات 02 جنوری 2025
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں مماثلت

منموہن سنگھ ، ارد و اور مسلمان وجود منگل 31 دسمبر 2024
منموہن سنگھ ، ارد و اور مسلمان

مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی حقوق سے محروم وجود منگل 31 دسمبر 2024
مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی حقوق سے محروم

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر