... loading ...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہائوس میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں
31 دسمبر کو گورنر ہاس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا، اس موقع پر نئے سال کی خوشی میں 40 منٹس تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا
جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے آتشبازی کی جائے گی، تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ کے لئے گورنر ہاس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا، فاضل جمیلی کی دوبارہ کامیابی ان کی قیادت اور کاوشوں کا اعتراف ہے۔
گورنر سندھ نے ارشاد کھوکھر، سہیل افضل، عمران ایوب، محمد منصب اور دیگر کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔