... loading ...
اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقانے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نو مئی کو لاہور جناح ہاس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقانے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیے گئے،ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، اور عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کیے گئے۔