... loading ...
اسلام آباد: تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ملک ادریس ڈھرنال کے اٹک میں گھر آمد کے موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی شہادت پر سخت رنجیدہ ہیں، ہم ملک ادریس کے اہل خانہ کو انصاف ملنے تک لواحقین کے ساتھ ہیں، فاشسٹ حکومت کو گولی کیوں چلائی کا جواب ہر صورت دینا ہوگا، حکومت کو احساس نہیں کہ اندھی گولیوں نے کتنے گھر اجاڑ دیے، کارکنان سے وعدہ ہے کہ ظل شاہ سے کر ملک ادریس تک ہر کارکن کے خون کا حساب لیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی رہائی ان کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہو گی، وعدہ ہے کہ ان کارکنان کے خوابوں کو ادھورا نہیں رہنے دیں گے، پوری پی ٹی آئی بطور جماعت اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔