... loading ...
لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منیارٹی کارڈ شروع کر رہے ہیں جس کے ذریعے نادار اقلیتی بہن، بھائیوں کی گھر بیٹھے مالی معاونت کی جائے گی اور گزر بسر کے لیے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
لاہور کے سب سے بڑے چرچ ہاس آف پرئیر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ منیارٹی کارڈ 2025 کے شروع میں لانچ کر دیا جائے گا اور اقلیتی برادری کی جتنی مالی معاونت کر پائے، کریں گے
تاکہ نادار اقلیتی بہن بھائی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور آپ کی وزیراعلی آپ کی ماں کی طرح ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی، میرے دل و دماغ میں مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہے۔
مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میرے سر کا تاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا دفتر، دل اور گھر کے دروازے اقلیتی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، مسیحی برادری کے لیے انکلیوزو سوسائٹی کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہوں جبکہ مسیحی برادری کے لیے بجٹ 200فیصد تک بڑھا دیا ہے
میرا بس چلے تو بجٹ کو 5ہزار فیصد تک بڑھا دوں کیونکہ مسیحی برادری کا بجٹ بڑھانا کسی قسم کا احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے۔