... loading ...
کراچی:شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوئے۔
مرنے والوں میں 601مرد، 88خواتین، 61بچے اور 21بچیاں شامل ہیں، اسی طرح زخمی مردوں کی تعداد 6714، زخمی خواتین کی 1064، زخمی بچوں کی 290 اور بچیوں کی 79 رہی۔
چھیپا فانڈیشن کے مطابق رواں سال جنوری میں 69، فروری میں 51 ، مارچ میں 32، اپریل میں 51، مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔