... loading ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خانم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ججز پاکستان میں انصاف دینے کی کوشش کر رہے تھے ان کو یہ او ایس ڈی بنا رہے ہیں، جو ججز پاکستان میں ناجائز، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلے دے رہے تھے ان کو اب یہ ترقی دے رہے ہیں۔ علیمہ خانم کے مطابق اگر 190ملین پاؤنڈ میں سزا ہوئی تو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے اور یہ پکا ہے کہ بانی مزید تین چار مہینے قید میں رہیں گے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو قبضہ میں لینے کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ آپ ہمارے مطابق فیصلے دیں گے تو ترقی ملے گی، اگر آپ نے پاکستانیوں کو انصاف دینے کی کوشش کی تو آپ کو ہٹا دیا جائے گا یا او ایس ڈی بنا دیا جائے گا۔ع لیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ جو لوگ حق کے ساتھ کھڑے ہیں لوگ ان کو پہچان رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ظلم کے نظام کے خلاف جہاد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائیں گے ، ٹرائل کورٹ سے جب سزاؤں کے فیصلے ہوتے ہیں تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے ،القادر ٹرسٹ ریفرنس ایک احمقانہ کیس ہے کہ بانی نے چیریٹی کا پراجیکٹ کیوں لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنس بھی ہائی کورٹ جا کر ختم ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ ہمارے کارکنان پر مزید مقدمات سے حکومت کی نیت سمجھ آ رہی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ ان کی نیت بالکل نہیں ہے کہ یہ بات چیت کریں۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی نیت یہی ہے کہ یہ سب کو قید میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ناحق قید میں رکھے گئے کارکنان کو رہا کیا جائے ، دوسرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کروائی جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، (آج) سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے ۔علیمہ خانم نے کہا کہ اگر 2مطالبات مان لئے گئے تو زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ...
سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں'مجموعی طور پر 25ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں سے 14ملزمان کو10سال قید بامشقت جبکہ دیگر 11ملزمان کو مختلف مدت کی قید بامشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ان ملزمان کو جرائم ثابت ہونے پر ...
پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے عمران خان کی آج تک کی ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد عمران خان کی ہدایت پر عمل ہوگا۔یہ بات انہوں نے سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم قوم کو اعتماد میں لینا چا...
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس حوالے سے تاریخ بھی سامنے آ گئی۔پارٹی کے بہادر آباد مرکز پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا ...
تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کی سزاؤں کو مسترد کردیا،عمر ایوب نے کہا فوجی عدالتیں سویلین کو سزا نہیں سناسکتیں، اسد قیصر نے کہا ہے کہ فیصلے کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے ۔اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب نے کہا کہ سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کی سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، فوجی...
حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر مذاکرات کامیاب ہوگئے اور نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم ہائوس میں بڑی بیٹھک ہوئی، سربراہ جے یو آئی مو...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے صوبوں کے ساتھ کی جانے والی وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے گ...
سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں آئینی بینچ کی توسیع کا معاملہ بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے 21 دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع بھی ایجنڈے کا ح...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کے دوران امریکا میں سزا معافی کی درخواست دائر ہونے کے بعد سے اب تک وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپ...
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کو پوری دنیا میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو موثر رابطہ کاری پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جہاں انہوں نے کہا کہ انسانی اسم...
9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،عالمی برادری عزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز اور آہ و بکا کو سن لے۔یہ مطالبہ انہوںنے ڈی-ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان ...