... loading ...
اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔
زرائع کے مطابق ہنرک کلاسن نےپاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی جس پر ایمپائرز کی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔
آئی سی سی نے کلاسن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی ہے ۔